پشاور(حرمت قلم نیوز)پشاور کی رافعہ بیگ نے بم ڈسپوزل سکواڈ کا حصہ بن کر سب اندازے غلط ثابت کردئیے اور اس شعبے میں آنے والی پاکستان کی سب سے پہلی خاتون بن گئیں جو کہ نہ صرف ایک منفرد اعزاز ہے بلکہ ان کے بلند عزم اور ہمت کا بھی عکاس ہے۔ "دختر پاکستان" فخر ایشیا بن گئی،ایسا کام کر دکھایا کہ خواتین کےلیے مثال بن گئی حفاظتی دستوں اور بالخصوص بم ڈسپوزل سکواڈ کا حصہ بننا بہت ہی دل گردے کا کام ہے کیونکہ اس کام میں آپ کی زندگی ہر وقت دائوپر لگی ہوتی ہے لیکن پشاور کی رافعہ بیگ نے بم ڈسپوزل سکواڈ کا حصہ بن کر سب اندازے غلط ثابت کردئیے اور اس شعبے میں آنے والی پاکستان کی سب سے پہلی خاتون بن گئیں جو کہ نہ صرف ایک منفرد اعزاز ہے بلکہ ان کے بلند عزم اور ہمت کا بھی عکاس ہے۔خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی رافعہ بیگ پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں وہ خود ٹرپل ایم اے ہیں انہوں نے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کی 2 ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں اس کے علاوہ ان کے پاس اکنامکس میں بھی ماسٹرز کی ڈگری ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں