بہاولپور(نمائندگان)مریم نوازنے بہاولپورمیں ن لیگ کے جلسے سے خطاب میں کہاہےکہ ووٹ بیچنےوالوں کو رونا پڑے گا۔ انہوں نےبنی گالا کیس میں بھی عدلیہ پر تنقید کی۔مریم نوازشریف نے بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے جلسے خطاب میں کہاکہ بہاولپورکی تاریخ میں کبھی اتنابڑاجلسہ نہیں دیکھا۔مریم نوازکاکہناتھاکہ ووٹ کوعزت دو کے نعرےکی آج پہلےسےزیادہ ضرورت ہے۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ملک بھرمیں گونج رہاہے۔سینیٹ الیکشن سے متعلق مریم نوازکاکہناتھاکہ ہارس ٹریڈنگ کاشورمچانےوالےاراکین سب سےزیادہ بکے۔ ووٹ بیچنےوالےاراکین اسمبلی کوروناپڑےگا۔ مریم نواز نے الزام عائد کیاکہ عمران خان نے اپنے سینیٹرز کوزرداری کےقدموں میں ڈال دیا ہے۔ زرداری کوچورکہنےوالےنےاپنی جماعت ان کےقدموں میں ڈھیرکردی۔مریم نواز نےمزید کہاکہ عمران نےعبدالقدوس کی چادر میں چھپ کرزرداری کےدربارمیں حاضری دی۔عمران میں ذرابھی جرات ہوتی تو چوردروازےسےزرداری سےنہ ملتے۔ مریم نواز نے زوردار لہجےمیں کہا کہ عمران خان،عوام نےپردےکےپیچھےہونےوالےکھیل کودیکھ لیا۔ انہوں نے کہا کہ رات کےاندھیرےمیں چھپ کرکام کرنےوالےعوامی قیادت کے لائق نہیں۔ عمران کی لڑائی ہمارےساتھ ہے،ہتھیارزرداری کےآگےڈال دئیے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں