اسلام آباد(حرمت قلم نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عاسی نے چیئرمین سینیٹ کی نشست کیلئے فاٹا سینیٹرز سے تعاون مانگ لیا ہے۔ نون لیگ اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ایوانِ بالا میں ن لیگ کا بول بالا کرنے کی جنگ میں وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی بھی کھل کر میدان میں آ گئے۔ فاٹا کے سینیٹرز سے چیئرمین کے الیکشن میں تعاون مانگ لیا۔ وزیرِ اعظم نے فاٹا سینیٹرز کو نواز شریف سے ملاقات کی دعوت بھی دیدی ہے۔ملاقات کے دوران فاٹا کے سینیٹرز نے وزیرِ اعظم کو اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل اور رکے ہوئے فنڈز فوری جاری کئے جائیں جس پر شاہد خاقان عباسی نے مطالبات پر غور کی یقین دہانی کرا دی۔ن لیگ اور اتحادیوں کا اہم اجلاس ہفتہ کے روز بلا لیا گیا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔ پرویز رشید نے الزام لگایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آصف زرداری کی جھولی میں جا گرے جس کے بعد قوم کو سمجھ آ گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں