لاہور(ٹوئٹر نیوز)سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاڈلے صاحب سے کہیں بس چند دن انتظارکرلیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرسابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاڈلہ صاحب سے کہیں کہ وہ بس چند دن انتظار کرلیں اور انشا اللہ ریڈ لے کی طرح جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا صاحب خود ان کاغذات کی حقیقت بتا دیں گے۔برطانوی گواہ رابرٹ ریڈلے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 360 قسم کے فونٹ موجود ہیں، 2005 سے پہلے کیلبری سمیت 6 کلیئر فونٹ موجود تھے، 2005 میں کیلبری فونٹ کی مختلف اقسام موجود تھیں جب کہ میں نے اپنی رپورٹ میں نہیں بتایا کہ کیلبری فونٹ کی اقسام موجود تھیں۔واضح رہے کہ پاناما جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ میں شریف خاندان پر جعلی دستاویز جمع کرانے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ کے ایک حصے میں اس بات کا انکشاف کیا کہ مریم نواز کی بعض دستاویزات میں مائیکروسافٹ کا کیلبری فونٹ استعمال کیا گیا ہے لیکن ان دستاویز پر 2006 کی تاریخ درج ہے جبکہ کیلبیری فونٹ 2007 میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں