سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 13ووٹ نہ رہے تو پیپلز پارٹی کی اکثریت نہیں رہے گی اور چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیتنا مشکل ہوگا۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ اگر پارٹی نے رضا ربانی کو چیئرمین شپ کیلئے نامزد کیا تو بہتر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے رضا ربانی کا نام مسترد نہیں کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ پارٹی ہی کرے ۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے13ووٹ نہ رہے توپیپلزپارٹی کی اکثریت نہیں رہے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں