اسلام آباد(نیٹ نیوز) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن حکام کےساتھ نارواسلوک کی اطلاعات ہیں۔ذرائع نےبتایاہےکہ 3روزسےنئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن حکام کوہراساں کیاجارہاہے۔ ذرائع نے بتایاہےکہ عملےکےساتھ غلط زبان کااستعمال کیاجارہاہے اورانہیں گاڑیوں سےاتارنےجیسےواقعات پیش آرہے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایاکہ ہائی کمیشن کی2گاڑیوں کےحادثات بھی کیےگئےجس پراحتجاج کیاگیا۔ ذرائع نے تشویش کااظہار کیاہےکہ موجودہ صورتحال میںپاکستانی سفارتی اہلکاروں اوراہلخانہ کابھارت میں رہناناممکن ہورہاہے۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنرکےبچوں کوسکول جانےسےبھی روکاگیاہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں