سیالکوٹ (نمائندگان) سیالکوٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف پر نامعلوم شخص نے سیاہی پھینک دی، مسلم لیگ ن کے رہنما ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے کہ سٹیج پر عقب سے ایک شخص نے سیاہی کی بوتل ان پر انڈیل دی۔سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن جاری تھا، وزیر خارجہ خواجہ آصف خطاب کر رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے ان کے چہرے اور کپڑوں پر سیاہی پھینک دی۔مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیر خارجہ خواجہ آصف پر اسٹیج کے عقب سے ایک شخص نے بوتل میں بھری سیاہی پھینک دی، سیاہی سے ان کا چہرہ اور کپڑے سیاہ ہوگئے، پولیس نے سیاہی پھینکنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں