کراچی(حرمت قلم نیوز)لاہور میں پی ایس ایل کے دو کامیاب میچوں کے انعقاد کے بعد فائنل کیلئے میدان لگ گیا،سیٹی بج گئی۔پی ایس ایل کا فائنل آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائیگا جس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔دونوں ٹیموں نے نظریں ٹرافی پر جمالیں،کراچی کے شہری عالمی کرکٹ کی واپسی اور ایک دہائی سے زائد عرصے بعد کراچی میں کرکٹ کی واپسی پر خوشی سے سرشار ہیں اور پھولے نہیں سما رہے۔کراچی کی سڑکوں، چورنگیوں، انڈر پاسز، پلوں اور گرین بیلٹس پر کرکٹ ہیروز کی تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں۔ رنگا رنگ فینسی لائٹس نے ماحول اور بھی دلکش بنا دیا ۔پارکنگ ایریاز، سٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں پر ماہر نشانہ بازوں کی نظرجبکہ ایس ایس یو کے اہلکار شائقین کی رہنمائی کے لیے پمفلٹ تقسیم کریں گے۔ خواتین کمانڈوز پرمشتمل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنےکے لیے ایس ایس یوہیڈکواٹرمیں موجود رہےگی ۔ زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی جبکہ یونائیٹڈ کی کپتانی ڈومینی کریں گے ۔ اس کے علاوہ سیموئیل بدری، لیوک رونکی اسٹیون فن، سامیت پٹیل اور چیڈوک والٹن جبکہ پشاور زلمی کے لیام ڈاؤسن، کرس جارڈن اور آندرے فلیچر بھی کراچی کے مہمان بنیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں