ہفتہ، 17 فروری، 2018

القاعدہ،طالبان اور جماعت الاحرار کا وجود ختم کر دیا،افغانستان میں دہشت گردوں کے منظم ٹھکانے ہیں:آرمی چیف

القاعدہ،طالبان اور جماعت الاحرار کا وجود ختم کر دیا،افغانستان میں دہشت گردوں کے منظم ٹھکانے ہیں:آرمی چیف
میونخ(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے منظم کیمپ پاکستان میں نہیں،افغانستان میں ان کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔جرمنی کے شہر میونخ میں میں عالمی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فخر سے کہہ سکتا ہے کہ اس نے کالعدم القاعدہ ، تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کو شکست دی۔ہمیں فخر ہے کہ ہم نے پاکستانی سرزمین کو دہشتگردوں سے نجات دلائی اب وہاں دہشتگردوں کا کوئی منظم کیمپ نہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں،جہاں سے پاکستان پر حملے ہورہے ہیں۔پاکستان اور افغانستان کی سرزمین ایک دوسرےخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے ’خلافت کے بعد جہاد ازم ‘کے موضوع پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ خود پر قابو پانا بہترین جہاد ہے،ہم نے 2017 ء میں آپریشن ردالفساد شروع کیا۔جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہناتھاکہ تمام مکتبہ فکر کے علما نے مذہب کے نام پر کی جانے والی دہشت گردی کیخلاف فتویٰ دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...