اسلام آباد(حرمت قلم)طالبان کے حملے میں زخمی ہوکر لندن جانے والی ملالہ یوسفرئی پاکستان پہنچ گئیں،ملالہ جو کہ نوبل انعام یافتہ ہیں وہ چار روزہ قیام کے دوران آرمی چیف اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی اور وزیراعظم آفس میں ’’میٹ دی ملالہ ‘‘پروگرام میں بھی شرکت کریں گی۔ملالہ یوسفزئی غیر ملکی پرواز کے614کے ذریعے پاکستان پہنچیں۔ملالہ اپنے بھائی، والد اور والدہ کے ہمراہ پاکستان آئیں۔لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی 12جولائی 1997 کو سوات کے علاقے مینگورہ میں پیدا ہوئیں۔ابتدائی تعلیم ملالہ نے سوات میں ہی حاصل کی اور وہاں لڑکیوں کی تعلیم میں درپیش مشکلات کے حوالے سے اپنے خیالات کو تحریر کی شکل دے کر دنیا کو اس سے آگاہ کرنے کی کوشش کی۔ملالہ پر 9 اکتوبر 2012 کو مینگورہ میں اسکول سے گھرجاتے ہوئے حملہ کیا گیا جس کے بعد ملالہ کو زخمی حالت میں پہلے پشاور لے جایا گیا اور بعد میں راولپنڈی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔15 اکتوبر2012 کوحالت میں بہتری آنے کے بعد ملالہ کو علاج کے لیے برطانیہ منتقل کردیا گیا۔12جولائی 2013 کو ملالہ نے اپنی سالگرہ کے دن اقوام متحدہ میں خطاب کیا۔ 2014 میں صرف 17 سال کی عمر میں ملالہ نے امن کانوبل ایوارڈ حاصل کیا۔اس کے علاوہ ملالہ یوسفزئی مسلسل 3 سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہیں جبکہ ملالہ کو کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی جاچکی ہے۔ملالہ کوعالمی سطح پر 40 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔ملالہ یوسفزئی کے بارے میں پاکستانیوں کے رائے تقسیم ہے کئی سمجھتے ہیں کہ ملالہ پر ہونے والا حملہ ڈرامہ تھا جبکہ کئی ملالہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں