پیر، 12 مارچ، 2018

نواز شریف ،عمران خان ،شہباز شریف،سعد رفیق،دانیال عزیزکیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (حرمت قلم نیوز) پاناما کیس کے فیصلے کے بعد عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر درخواست پر نواز شریف کیخلاف توہیں، عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف، وزیرِ ریلوے سعد رفیق اور وفاقی وزیر دانیال عزیز کیخلاف بھی توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔ یہ درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی تھی۔دوسری جانب سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کیخلاف توہین آمیز گفتگو کے معاملے پر سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار نصیر کیانی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...