پیر، 12 مارچ، 2018

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں،اکائونٹس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں،اکائونٹس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ
 اسلام آباد(حرمت قلم نیوز)الیکشن کمیشن نے غیرملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے اکاوٴنٹس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن اسلام آباد میں تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء اور دو ارکان پر مشتمل کمیٹی پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی تحقیقات کریگی۔ کمیٹی 19 مارچ سے کام شروع کرینگے اور ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریگی۔ ڈی جی لاء صرف فریقین اور وکلاء کو طلب کرنے کے مجاز ہوں گے۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری فنانس سردار اظہر طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کر سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...