ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب کی جنرل ٹریفک اتھارٹی نے ڈرائیونگ کے دوران بلیوٹوتھ کے ساتھ ایئرفون کو استعمال کرتے ہوئے فون کال کرنے پر پابندی اور خلاف ورزی پر جرمانہ کی سزا مقرر کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ حکم نامہ ایک شہری کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔ایک شہری نے سلام کے بعد ٹریفک اتھارٹی سے پوچھا کہ ڈرائیونگ کے دوران بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کو چھوئے بغیر فون کال کی جاسکتی ہے۔تواس کے جواب میں حکام نے واضح کیا ڈرائیونگ کے دوران کسی بھی حالت میں موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے۔ چاہے وہ بلیوٹوتھ سسٹم کے ذریعے ہو یا موبائل کو ہاتھ میں پکڑ کر ہو۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں