پیر، 29 جنوری، 2018

پاکستان کیلئے اچھی خبر،قرضے معاف کر دیئے گئے

اسلام آباد(حرمت قلم ٹیم)پاکستانی معیشت ملکی و غیرملکی قرضوں کے بھاری بوجھ تلے دبی ہوئی ہے ایسے میں یورپ سے ایک ایسی خوشی کی خبر آ گئی ہے کہ سن کر پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔اٹلی نے پاکستان کے 6ارب 40کروڑ روپے کے قرضے معاف کر دیئے ہیں اوراس کاپاکستان کے ذمے جو قرض باقی رہتا ہے وہ بھی رواں سال کے اختتام تک معاف کر دے گا۔اس باقی قرض کی معافی کے لیے پاکستان اور اٹلی کے مابین ایک معاہدہ متوقع ہے جو 2018 کے اختتام تک ہو جائے گا۔واضح رہے کہ قرضوں کی معافی کے ساتھ ساتھ اٹلی نے گلگت بلتستان معاشی اصلاحاتی اقدامات کے لیے 2کروڑ 25لاکھ یورویعنی تقریباً3ارب9کروڑ روپے اور حکومتی پروگرام ٹیوٹا کے لیے 2کروڑ یورو تقریباً74لاکھ روپے کے قرضے آسان شرائط پر دینے کی منظوری دے دی ہے۔

دو چینی فراڈیوں کو ایک سال قیداور جرمانہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں چینی باشندوں کے ساتھ وہ ہو گیا جس کی امید کسی کو نہ تھی۔دو چینی باشندوں کو نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ ایک سال کی سزا بھی سزا دی گئی۔کراچی میں اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث دو چینی باشندوں کو جرم ثابت ہونے پر ایک، ایک سال قید اور 50 ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنا دی گئی جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 6 ماہ کی سزا بھگتنا ہوگی۔
دو چینی فراڈیوں کو ایک سال قیداور جرمانہ
خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اے ٹی ایم سے رقم چرانے کے الزام میں پولیس نے دونوں چینی باشندوں کو گرفتار کرکے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کیا تھا جبکہ ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت مین آج ہونے والی سماعت کے دوران دونوں ملزمان کو پیش کیا گیا۔پیشی کے دوران ایف آئی اے حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ یہ ملزمان سے اسکیمنگ مشین کے ذریعے اے ٹی ایم سے ڈیٹا ہیک کرتے تھے اور رقم چوری کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے وقت ان سے ساڑھے 6 لاکھ روپے اور جعلی اے ٹی ایم کارڈ بھی ملے تھے، جن پر پن کوڈ بھی درج تھا۔یاد رہے کہ ملک میں اے ٹی ایم اسکیمنگ فراڈ کی خبریں اس وقت منظر عام پر آئی تھیں جب حبیب بینک نے اپنے 559 صارفین سے ایک کروڑ سے زائد رقم چوری ہونے کی تصدیق کی تھی۔بینک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انڈونیشیا، چین اور دیگر ممالک کو کی گئی ٹرانزیکشن پکڑی گئی تھیں۔ایف آئی اے نے اپنی سفارشات میں کہا تھا کہ بینک اے ٹی ایم کے لیے پرانی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں اور اے ٹی ایم بوتھ میں دہائیوں پرانے طرز کا سیکیورٹی نظام قائم ہیں جو اس طرح کے گینگ کے لیے آسان ہدف بن جاتے ہیں۔

loading...