کراچی (حرمت قلم نیوز) الطاف حسین کو ایم کیو ایم سے آئوٹ کرنے کے بعد پارٹی کے کپتان کی ٹیم پر گرفت کمزور نظر آ رہی ہے،اگرچہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ہی ہیں مگر آج سینٹ میں ٹکٹوں کے تقسیم پر ٹیم کے کھلاڑیوں
میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔
سینئر رہنما عامر خان نے بہاد ر آباد میں اجلاس کی صدارت کی جس میں خالد مقبول،امین الحق،کنور نوید،نسرین جلیل،وسیم اختر و دیگر شریک ہوئے جبکہ فاروق ستار نے الگ سے اجلاس کی صدارت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ عامر خان سمیت کچھ لوگ پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔تمام رہنمائوں اور کارکنوں کو پی آئی بی بلا چکا ہوں جس میں اہم اعلان کرونگا۔دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان ختم کرنا چاہتے ہیں ۔