میکسیکو(نیٹ نیوز)میکسیکو میں ایک ایسا جاندار جو مرکر خود بخود دوبارہ زندہ ہوسکتا ہے،میکسیکن ایکسولاٹل نامی ایک جاندار ایک عرصے سے سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مر کر دوبارہ پیدا ہو سکتا ہے۔میکسیکن ایکسولاٹل بالخصوص میکسیکو کی جھیل میں پایا جاتا ہے۔ یہ پانی کے ساتھ زمین پر بھی زندہ رہ سکتا ہے۔چھپکلی کی طرح نظر آنے والا یہ انوکھا جاندار اپنے عضو کو دوبارہ پیدا کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔آپ نے چھپکلی کی دم کٹ یا ٹوٹ جانے کے بعد اس میں سے نئی دم اگتے ہوئے دیکھی ہوگی لیکن اس جاندار کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر اس کا کوئی عضو ضائع ہو جاتا ہے تو ہفتے بھر میں ہی اسی جگہ یہ ہڈیوں، نسوں اور گوشت پوست کے ساتھ اس عضو کو دوبارہ اگانے کی اہلیت رکھتا ہے۔یہاں یہ امر توجہ طلب ہے کہ مر کر پھر سے زندہ ہونے کے امکانات کے باوجود اسے ناپید ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ دوسری جانب سائنسدان یہ بھی کہتے ہیں کہ ان میں عمل تولید بھی آسان ہے۔
بدھ، 7 فروری، 2018
گرما گرم چائے پینے والوں کیلئے بری خبر
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ گرم چائے کے مستقل استعمال سے کھانے کی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔انالس آف انٹرنیشنل میڈیسن جریدے کے شائع کردہ مقالے کے مطابق تحقیق کے دوران 30 سے 79 سالہ 456,155 افراد کے گروپ کی صحت کا اور کھانے پینے کی عادات کا 10 سال تک جائزہ لیا گیا۔دن میں ایک تواتر سے چائے پینے والے اور کم از کم 15 گرام الکحل استعمال کرنے والے افراد کی کھانے کی نالی میں کینسر کے خطرہ کے 2 گنا زیادہ ہونے کی تصدیق کی گئی۔سائنس دانوں کے مطابق 65 سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم مشروبات اندرونی اعضاء کو نقصان پہنچاتے ہیں اور کینسر کے خطرے میں اضافہ کرتے ہیں۔ گرم مشروبات ، الکحل اور سگریٹ کا ایک ساتھ استعمال بھی انسانی صحت کے لئے مضر ہے
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
loading...