کلکتہ (نیٹ نیوز)بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم نے مسلمان خاندان کے 14 افراد کا زبردستی تبدیل مذہب کرا دیا، تنظیم سے وابستہ افراد نے صحافیوں پر حملہ کر دیا۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ شہر میں ایک ہندو انتہا پسند تنظیم سمہتی تنظیم نے ایک مسلم خاندان کے 14 افراد کو زبردستی بنا دیا ہے، جب اس سلسلہ میں صحافیوں نے مسلمانوں سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تو تنظیم سے وابستہ افراد نے صحافیوں پر حملہ کر دیا۔ہندو تنظیم کا موقف ہے کہ مسلمان خاندان نے اپنی مرضی سے ہندو مذہب اختیار کیا اور اس حوالے سے باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔تاہم جب میڈیا نے مبینہ طور پر ہندو مذہب اختیار کرنے والے مسلمان خاندان کے افراد سے بات کرنے کی کوشش کی تو انتہا پسند ہندوؤں نے ان پر بھی حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔
جمعرات، 15 فروری، 2018
آنکھ مارنے والی پریا پرکاش کی بغیر میک کے تصاویر دیکھ کر آپ حیران رہ جائینگے
پریا کی وہ تصاویر جسمیں کافی حسین دکھائی دے رہی ہیں |
نئی دہلی(نیوز ایجنسی)میک اپ و سوشل میڈیا نے پریا پر کاش کو اسٹار بنایا، حقیقت میں کچھ بھی نہیں، بھارتی میڈیاسوشل میڈیا اسٹار ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ پریاپرکاش واریئر کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ گزشتہ 4 روز سے چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے جس میں ایک لڑکی اور لڑکا آنکھوں ہی آنکھوں میں باتیں کرتے نظر
پریا کے چہرے پر داغ نمایاں ہیں |
آنکھوں کے اشاروں سے بات کرنے کا یہ انداز سوشل میڈیا پر اس قدر مقبول ہوا کہ ویڈیو میں موجود لڑکی محض چند گھنٹوں میں دنیا کی مقبول ترین لڑکی بن گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی 18 سالہ لڑکی پریا پرکاش واریئرکا تعلق کیرالہ سے ہے اور ان کےساتھ موجود لڑکا روشن عبدالروف ہے،دونوں طالبعلم ہونے کےساتھ اداکار بھی ہیں اور یہ ویڈیو ان دونوں کی پہلی
ملیالم فلم ”اورو آدار لو“کی ہے۔
پریا کی کسی پروگرام میں لی گئی تصاویر |
پریا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے انسٹاگرام اکاوؤنٹ کے فالوورز کی تعداد ویڈیو وائرل ہونے سے قبل صرف 5000 تھی لیکن 4 دنوں میں یہ تعداد بڑھ کر 3.2 ملین ہوچکی ہے۔ حقیقی پریا ویڈیو میں نظرآنے والی پریا سے بہت مختلف ہے، پریا پرکاش کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا
پر وائرل ہورہی ہیں،جن میں پریا بالکل ایک عام سی لڑکی نظر آرہی ہیں
۔واضح رہے کہ پریا پرکاش اور روشن عبدالروف کی وائرل ہونے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 24 گھنٹوں کے دوران 1 ملین لوگوں نے دیکھا اور 50 ہزار سے زائد
لوگوں نے لائک کیا جو اپنےاپ میں ایک اعزاز ہے۔
پریا اپنے گھر میں موجود ہیں |
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
loading...