ممبئی(شوبز مانیٹرنگ)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ نے اپنے اوپر لگی ’سپراسٹار‘ کی مہر ختم کرکے لیجنڈ بننے کی خواہش ظاہرکردی۔ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ انہوں نے ’سپراسٹار‘ کی حیثیت سے بہت کچھ کرلیا اب اس لیبل کے بجائے لیجنڈ کا ٹیگ لگانا چاہتا ہوں، میں بھارتی فلم انڈسٹری میں 26 سال گزار چکا ہوں جو کہ میری زندگی کا نصف وقت بنتا ہے اوراب میں سینما کی دنیا کے باہر رہنا چاہتا ہوں ۔ کنگ خان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے اوپر لگی سپراسٹار کی مہر ختم کرکے لیجنڈ اداکار کی جانب بڑھنا چاہئے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں میں سینما اور فلم کے مواد میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور ہم ان ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ بھی کررہے ہیں، اس صدی کی سب سے بڑی تبدیلی ارتقا اور انقلاب ہے جس نے انسانوں کے لیے رابطوں، مواصلات اور معلومات کے دروازے کھولے ہیں۔
ہفتہ، 24 فروری، 2018
افغان سکیورٹی فورسز میں دہشت گردوں کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں:ترجمان پاک فوج
اسلام آباد(حرمت قلم مانیٹرنگ)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز میں دہشت گردوں کوشکست دینے کی صلاحیت نہیں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر کے دونوں اطراف صورتحال مختلف ہے، پاکستان 15 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، ہم نے پاکستان میں دہشت گردوں کاخاتمہ کردیا ہے، لیکن بدقسمتی سے افغانستان میں دہشت گرد اب بھی موجود ہیں اور افغان سیکیورٹی فورسز میں دہشت گردوں کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
loading...