ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب کی جنرل ٹریفک اتھارٹی نے ڈرائیونگ کے دوران بلیوٹوتھ کے ساتھ ایئرفون کو استعمال کرتے ہوئے فون کال کرنے پر پابندی اور خلاف ورزی پر جرمانہ کی سزا مقرر کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ حکم نامہ ایک شہری کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔ایک شہری نے سلام کے بعد ٹریفک اتھارٹی سے پوچھا کہ ڈرائیونگ کے دوران بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کو چھوئے بغیر فون کال کی جاسکتی ہے۔تواس کے جواب میں حکام نے واضح کیا ڈرائیونگ کے دوران کسی بھی حالت میں موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے۔ چاہے وہ بلیوٹوتھ سسٹم کے ذریعے ہو یا موبائل کو ہاتھ میں پکڑ کر ہو۔
جمعرات، 1 مارچ، 2018
افغانستان کا مشیر جرمنی کا شہری نکلا،پکڑا بھی گیا
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طالبان کے ایک ایسے مشیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بارے میں یقین ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ جرمن شہری ہے۔ ہلمند صوبے کے حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار کیا گیا یہ شخص ولندیزی زبان بولتا ہے اور خود کو جرمن شہری قرار دیتا ہے۔ شک ہے کہ یہ طالبان کے ایک شاخ ’ریڈ یونٹ‘ کے سربراہ ملا نصیر کا مشیر تھا۔صوبائی گورنر کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس شخص کے علاوہ تین دیگر مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
loading...