جمعرات، 1 مارچ، 2018

آرمی چیف نے تعریف کی مگر کس کی جانیے

کراچی(نیٹ نیوز)  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز اور ملیر چھاؤنی کا دورہ کیا ہے اس موقع پر انہیں سندھ بالخصوص کراچی کی امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملیرچھاؤنی میں افسروں اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرزکا کردار قابل ستائش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کیلئے کراچی میں قیام امن ناگزیر ہے، کراچی میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔آرمی چیف کو کراچی کور کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ۔ 

خواجہ سعد رفیق کے گرد گھیرا تنگ،نیب کا پیرا گون کے دفتر پر چھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لے لیا

لاہور(حرمت قلم ڈیسک) نیب کی جانب سے لاہور کے علاقے برکی میں واقع پیراگون سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ نیب نے چھاپہ پیراگون سوسائٹی کے اکاونٹس آفس پر مارا اور اہم ریکارڈ اور کمپیوٹرز اپنی تحویل میں لے لیے۔ نیب نے آشیانہ ہائوسنگ اسکیم کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پیراگون سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ واضح رہے کہ پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملکیت ہے۔

loading...