لاہور(حرمت قلم نیوز،مانیٹرنگ) تحریک انصاف کے چودھری سرور سینیٹر منتخب ہوگئے، ن لیگی رہنماء عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی غصے میں آپے سے باہر ہوگئیں، شدید ناراضی کا اظہار کیا اور رو پڑیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری بولیں کہ کرپشن کا پیسہ پاکستان لانے والے شخص نے نوٹوں کے بل پر سینیٹ کی نشست خریدی ہے، اور آج وہ کرپشن کے پیسے پر سیٹ خرید کر خوش ہورہے ہیں، ان کے پیسے اور سیٹ پر لعنت بھیجتی ہوں۔
ہفتہ، 3 مارچ، 2018
ن لیگ چیئرمین سینٹ کس کو لا رہی ہے،نام سامنے آ گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینٹ کیلئے سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کو چیئرمین سینٹ بنانے پر اتفاق کر لیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف سمیت ن لیگ کی تمام قیادت پرویز رشید کے نام پر متفق ہیں اور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے جس کے بعد ن لیگ نے اپنے اتحادیوں سے مشاورت کا عمل بھی شروع کر دیاہے ۔پرویز رشید کے نام کی حتمی منظوری چھ مارچ کو جنرل کونسل کے اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے ۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
loading...