ہفتہ، 3 مارچ، 2018

احسن اقبال بھی عدلیہ کیخلاف بول پڑے،ن لیگ کے ارادے بھی بتا دیئے

احسن اقبال بھی عدلیہ کیخلاف بول پڑے،ن لیگ کے ارادے بھی بتا دیئےاسلام آباد(نیٹ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ   ن  جنگ و جدل کا پروگرام نہیں رکھتی، اگر ادارے گتھم گتھا رہیں گے تو ہم رن وے پر کریش کر جائیں گے، مسلم لیگ ( ن ) کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا گیا، سب سے بڑی عدالت کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے تھا کہ اس فیصلے پر سینٹ کے انتخابات پر کیا اثرات مرتب ہوں، ڈکٹیٹر کے خلاف فیصلہ دیا گیا تو اس کے فیصلوں کا تحفظ کیا جاتا ہے، عالمی میڈیا عدلیہ کے بارے میں جو تبصرے کر رہا ہے اس پر دل خون کے آنسو رورہا ہے، عمران خان بھی نوشتہ دیوار پڑھ رہے ہیں کہ عوام منفی سیاست کو ترک کر چکے ہیں، مسلم لیگ ( ن ) آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا میں بھی کامیاب ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔

چیف جسٹس نے حکومت سے عوام کے ٹیکسوں کا حساب مانگ لیا

چیف جسٹس نے حکومت سے عوام کے ٹیکسوں کا حساب مانگ لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے ایک عدالتی کاروائی کے دوران کہا ہے کہ حکومت کو عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو اپنی تشہیری مہم کے لئے استعمال کرنے کا حساب دینا ہو گا۔سپریم کورٹ لاہور میں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر صوبائی حکومتوں کی تشہیری مہم کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت تین رکنی بینچ کی سرپرستی میں ہوئی۔ چیف جسٹس نے ٹی وی چینلز اور اخبارات میں حکومتی تشہیری مہم سے متعلق مکمل رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکیا اور استفسار کیا کہ کدھر ہے آپ کا وزیرِ اعلی اور چیف سیکرٹری؟جس پر چیف سیکرٹری عدالت کے روبرو پیش ہوئے، اس دوران چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو اپنی تشہیر کے لئے استعمال کرنے کی اجازت کس نے دی؟ آپ کو یہ بتانا ہوگا کہ کس کے کہنے پر کس کس چینل کو کتنے اشتہارات دیئے گئے۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری اطلاعات کو حکم دیا کہ ابھی جائیں اور فائلیں کھولیں اور رپورٹ بنا کر لائیں، ایسا نہ ہو کہ آپ لوگ اب ہڑتال پر چلے جائیں، عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا حساب دینا ہو گا۔

loading...