پیر، 5 مارچ، 2018

پی یو جے دستور کے انتخابات میں پروفیشنل گروپ کی فتح

پی یو جے دستور کے انتخابات میں پروفیشنل گروپ کی فتح
پی یو جے دستور کے انتخابات یکم جنوری بروز جمعرات کو گرینڈ ملینیم ہوٹل میں منعقد ہوئے جس میں دو گروپ پروفیشنل اور پروفیشنل جرنلسٹ مدمقابل تھے۔الیکشن کے روز گہما گہمی کا سماں تھا جس میں صحافی برادی کی کثیر تعداد شریک تھی۔الیکشن میں کانٹےدار مقابلہ دیکھنے کو ملا،ہر امیدوارجیت کیلئے پرامید تھا اور ووٹرز کو قائل کرنے کی کوشش میں لگا ہوا تھا۔الیکشن والےدن پولنگ پرسکون ماحول میں ہوئی جسے سینئر صحافیوں نے خوب سراہا۔انتخابی نتائج کے مطابق پروفیشنل گروپ کے رحمٰن بھٹہ نے 277ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ مدمقابل امیدوار افضال ہاشمی 149ووٹ حاصل کر سکے،حافظ نعیم کو 19اور عامر ریاض کو 8ووٹ مل سکے،28ووٹ مسترد بھی ہوئے۔نائب صدرکی نشست کیلئے تین امیدوار آمنے سامنے تھے،نتائج کے مطابق پروفیشنل گروپ کے شہزادہ خالد195ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے جبکہ نبیل کھوکھرنے 176ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی،امتیاز احمد156ووٹ حاصل کر کے نائب صدر منتخب ہوئے اور تیسرے نمبر رہے۔شمس الحق 144،شاہد استقلال140،،شبیر احمد عثمانی135ووٹ لے سکے مگر کامیابی نہ حاصل کر سکے،27ووٹ مسترد بھی ہوئے۔جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے احسان اللہ بھٹی نے 254ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔شاہد نذیر 130،بلال غوری25 اور محمد عامر صرف 9ووٹ لے سکے۔جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے 63ووٹ مسترد ہوئے۔جوائنٹ سیکرٹری کی نشست کیلئے بھی تین امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں شہباز چودھری 214ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے،علی افضل 195ووٹ لے کر دوسرے اور عقیل انجم 164ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہےاور کامیاب قرار پائے جبکہ ضیاء اللہ قصوری159،ندیم شہزاد 119،صہیب خالد102،ووٹ لے سکے مگر جیت نہ سکے 36ووٹ مستردبھی ہوئے۔خرانچی کی ایک نشست کیلئے عاصم امین 277ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے،مدمقابل امیدوار صلاح الدین 115،ووٹ حاصل کر سکے،58ووٹ مسترد بھی ہوئے۔گورننگ باڈی کے 9نشستوں کیلئے ہونیوالے الیکشن میں طارق جمال 180ووٹ حاصل کر کے پہلے،صابر اعوان178ووٹ لے کر دوسرے،محمد نعیم 175ووٹ لے کر تیسرے،اسد نقوی 172ووٹ لے کر چوتھے،تصور ہاشمی 154ووٹ لے کر پانچویں،عباداللہ بابر 153ووٹ لے کر چھٹے،ولی خان 146ووٹ لے کر ساتویں،امتیازاحمد 137ووٹ لے کر آٹھویں اور عبداللہ کاکڑ130ووٹ لے کر نویں نمبر پر رہے،گورننگ باڈی کے 16ووٹ مسترد ہوئے۔الیکشن سے قبل دونوں گروپوں کی جانب سے انتخابی مہم بھی چلائی گئی،پروفیشنل گروپ نے روزنامہ جنگ،نوائے وقت،ایکسپریس،دنیا،نئی بات،سٹی فارٹی ٹو،سٹار ایشیا،جناح،خبریں سمیت چھوٹے بڑے تمام اداروں کے دورے کئے اور خوب پذیرائی حاصل کی۔ الیکشن سے دو روز قبل گرینڈ ملینیم ہوٹل میں دونوں گروپوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔الیکشن کمیشن سینئر صحافی   خواجہ فرخ سعید تھے جنہوں نے صاف شفاف الیکشن کروائے اور بدمزگی پیدا نہیں ہونے دی ۔
پی یو جے دستور کے انتخابات میں پروفیشنل گروپ کی فتح
پی یو جے دستور کے الیکشن میں
پروفیشنل گروپ کے امیدوار
الیکشن کے پرامن انعقاد پر صدر لاہور پریس کلب اعظم چودھری،سیکرٹری عبدالمجید ساجد سمیت پوری  باڈی نے الیکشن کمیشن  ، ان کی پوری ٹیم کو اور جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی۔پروفیشنل گروپ کے اعزاز میں دعوتوں اور عشائیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا۔پروفیشنل گروپ کے کامیاب امیدواروں رحمٰن بھٹہ،شہزادہ خالد،نبیل کھوکھر،امتیاز احمد،احسان اللہ بھٹی،شہباز چودھری،علی افضل،عقیل انجم،عاصم امین سمیت گورننگ باڈی کے ممبران کا کہنا تھا کہ جیت دوستوں کی محبت کا نتیجہ ہے۔ہمارا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے،ہم صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کرینگے،جن اداروں میں ورکروں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں ان کو تنخواہیں دلانے میں کردار ادا کریں  گے اور جو دوست کسی وجہ سے بیروزگار ہیں ان کو بھی اچھے اداروں میں جگہ دینے کی پوری کوشش کرینگے۔کامیاب امیدواروں کامزید کہنا تھا کہ کوئی بھی صحافی کسی بھی وقت ہم سے ملاقات کر کے اپنا مسئلہ بیان کر سکتا ہے جس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔آخر میں کامیاب امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور الیکشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔



آصف بٹ تیری جرات کو سلام

پاکستان میں صحافیوں کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ صحافیوں کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران بے شمار مسائل درپیش ہیں ایک جانب انہیں بیرونی حملوں کا سامنا رہتا ہے جبکہ دوسری جانب میڈیا مالکان (سیٹھ ) کی جانب سے ہر وقت یہ خطرہ سر پر منڈلاتا رہتا ہے کہ'' پتہ نہیں کب سیٹھ نوکری سے نکال دے " ایسے حالات میں صورتحال اس وقت اور زیادہ تشویشناک ہو جاتی ہے جب ہم اپنی مسیحا ٹریڈ یونینز کی طرف دیکھتے ہیں تو وہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بٹی نظر آتی ہیں ایسی مایوس کن صورتحال میں ہماری الیکٹرونک میڈیا کی ایک چھوٹی سی تنظیم کا عہدیدار آصف بٹ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھتا ہے اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اس سیٹھ کو للکارتا ہے جس کے لئے کارکن کی وقعت کبھی بھی کیڑے مکوڑے سے زیادہ نہیں رہی تھی ۔کچھ سیٹھ اور ان کی مادر پدر ازاد اولادوں نے تو صحافی کارکنوں کا استحصال اور ذہنی و جسمانی  تشدد کو اپنا حق سمجھ لیا تھا مگر کوئی بھی ان کے خلاف بولنے کی جرات نہ کرتا تھا ان حالات میں آصف بٹ کی جانب سے کی جانے والی جرات نے پسے ہوئے ان صحافیوں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اور اب ہر جانب سے ظالم سیٹھ کے خلاف بلند ہوتی یوئی آوازیں سنائی دے رہی ہیں بلا شبہ اس کریڈٹ کا حقدار صرف اور صرف آصف بٹ ہے ۔آصف بٹ صاحب میں آپ کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا یوں اس نوبل کاز میں لاہور پریس کلب آپ کے شانہ بشانہ ہے اور اپنی دیگر صحافتی تنظیموں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ ہمارا اصل کام صحافیوں کی خدمت اور ان کے حقوق کا تحفظ ہی ہے لہذا آپس کے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے آگے بڑھیں اور سیکرٹری ایمرا آصف بٹ کے شانہ بشانہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کی تحریک کو لے کر آگے بڑھیں۔
اعظم چودھری:صدر لاہور پریس کلب
loading...