پیر، 5 مارچ، 2018

خادم حسین رضوی کے چاہنے والوں کیلئے بری خبر،ناقابل ضمانت وارنٹ جاری،پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیا جائیگا

خادم حسین رضوی کے چاہنے والوں کیلئے بری خبر،ناقابل ضمانت وارنٹ جاری،پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیا جائیگا
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)خادم حسین رضوی کے چاہنے والوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی،اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔عدالت نے مفرور قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی  ایک ماہ کے اندر عدالت میں پیش ہوں ورنہ انھیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیض آباد میں مذکورہ جماعت کی طرف سے رکنِ پارلیمان کے حلف نامے میں مبینہ تبدیلی کے خلاف دھرنے کے بارے میں دائر ہونے والے مقدمات کی سماعت کی۔ اس مقدمے کے سرکاری وکیل چوہدری سفاعت نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم خادم حسین عدالت کی جانب سے متعدد بار بلائے جانے کے باوجود پیش نہیں ہو رہے جو کہ قانون کی سخت خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے عدالت سے کہا کہ ملزم کو عدالتی مفرور قرار دیا جائے جس سے عدالت نے اتفاق کیا۔فیص آباد دھرنے سے متعلق جو مقدمات زیرِ سماعت ہیں، ان مقدمات میں ملوث بیشتر افراد کی ضمانتیں ہو چکی ہے تاہم ملزم خادم حسین رضوی ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

مقبوبہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری،6کشمیری شہید،ہڑتال،کاروباری مزاکز ،تعلیمی ادارے بند

مقبوبہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری،6کشمیری شہید،ہڑتال،کاروباری مزاکز ،تعلیمی ادارے بند
سری نگر(نیٹ نیوز)مقبوبہ کشمیر میں بھارت نے مظالم کی انتہا کر دی،بھارتی فوج کی فائرنگ کی نتیجہ میں 4عام شہریوں سمیت دو مجاہدین شہید ہو گئے جس کے بعد ہڑتال کی گئی،کاروباری مراکز بھی بند رہے۔بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے بے دردانہ قتل کے بعد عوام بھارتی فوجیوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔بھارتی سکیورٹی فورسز نے بعض علاقوں میں داخلے و خروج کورکھا۔ہڑتال کی وجہ سے بعض علاقوں میں رسل و رسائل بند ہونے کی وجہ سےسکولوں میں درس و تدریس کا سلسلہ بند رہا۔

loading...