اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور پندرہ کمپنیوں کے کیس میں بدعنوانی سمیت تین ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ سابق وزیراعظم کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز،،اور ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کیس میں بھی ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ۔سٹیٹ بینک کی مشتبہ رقوم کی منتقلی کی شکایات پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،فضل داد اور مسرور انور کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی ۔ْ نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے احد چیمہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان پر مبینہ طور پر بد عنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ نیب نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دے دی ۔ پرویز خٹک پر مالم جبہ میں جنگلات کی سرکاری زمین کو لیز پر دینے کا الزام ہے۔ نیب اجلاس میں سینیٹر عثمان سیف اللہ،انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ کی چونتیس آف شور کمنیوں کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی ۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
پیر، 5 مارچ، 2018
سکھا شاہی قبول نہیں،چند لوگ وزیراعظم کو کیوں باہر نکالیں:نواز شریف
اسلام آباد ( حرمت قلم نیوز) نااہل وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے سینیٹ میں خرید و فروخت کا حساب ہونا چاہئے ، وزیراعظم چور ڈاکو ، سمگلر ، سسیلین مافیا اور گاڈ فادر نہیں ، عوام اب سکھا شاہی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا عوام بھیڑ بکریاں ہیں جس کو منتخب کریں چند لوگ اُٹھا کر باہر نکال دیں۔ احتساب عدالت کے باہر سابق وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام باشعور ہوتے جا رہے ہیں ، میں نہیں بلکہ عوام کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو۔ انہوں نے کہا سینیٹ اور سرگودھا کے ضمنی الیکشن میں شیر کا نشان چھینا گیا لیکن اس کے باوجود ہم نے کامیابی حاصل کی ، جو ظلم کے آگے کھڑا نہیں ہوتا وہ خود سب سے بڑا ظالم ہے۔ ان کا کہنا تھا یہ کسی فرد واحد کا ملک نہیں ہے ، ادھر سے نااہل اورعوام اہل قرار دے رہے ہیں ، تم جتنا ظلم کرو گے عوام اتنا ہی ن لیگ کا ساتھ دیں گے ، فیصلے میں جان ہوتی تو تسلیم کرتے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
loading...