جمعہ، 9 مارچ، 2018

زرداری کے حمایت یافتہ چیئرمین سینٹ کو ووٹ نہیں دینگے،عمران خان کا بڑا اعلان

زرداری کے حمایت یافتہ چیئرمین سینٹ کو ووٹ نہیں دینگے،عمران خان کا بڑا اعلان
اسلام آباد(حرمت قلم نیوز) عمران خان نے واضح کردیا کہ ہمارے سینیٹرز نہ ن لیگ کو ووٹ دیں گے، نہ پیپلزپارٹی کو، چیئرمین سینٹ بلوچستان اور ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے ہونا چاہئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پارٹی رہنماء بلوچستان کے 8 آزاد امیداوروں سے میٹنگ کررہے ہیں، ہمارا مقصد چیئرمین سینٹ بلوچستان سے لانا ہے، چاہتے ہیں ڈپٹی چیئرمین سینٹ فاٹا سے آئے۔وہ ولے کہ ہمارے سینیٹرز نہ ن لیگ کو ووٹ دیں گے، نہ پیپلزپارٹی کو، سینٹ وفاق کا ترجمان ہوتا ہے، ن لیگ کا چیئرمین سینٹ آیا تو ملک کو نقصان ہوگا، ن لیگ ایک آدمی کو بچانے کیلئے قانونی سازی کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے تمام سینیٹرز کے ووٹ کا اختیار وزیراعلیٰ بلوچستان کے سپرد کردیا ہے۔ 

کئی دہائیوں تک ملک پر حکومت کرنے والے نواز شریف کا 70سالہ پالیسیوں کیخلاف بغاوت کا اعلان

کئی دہائیوں تک ملک پر حکومت کرنے والے نواز شریف کا 70سالہ پالیسیوں کیخلاف بغاوت کا اعلان بہاولپور (نمائندگان) سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالتی فیصلے کیخلاف اعلان بغاوت بلند کردیا، کہتے ہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا، لے لیتا تو کیا ہوتا؟، ایسے فیصلے نہیں مانتا، بہاولپور کا جلسہ الیکشن بھی ہے اور ریفرنڈم بھی، ووٹ کی حرمت کیلئے عوام کو میرا ساتھ دینا ہوگا۔بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے بانی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج لوگوں کا یہ مجمع الیکشن سے پہلے ہی الیکشن اور ساتھ ہی ریفرنڈم بھی ہوگیا، جلسہ دیکھ کر مخالفین کے ہوش اڑ گئے ہیں، 4 سالوں کے دوران مخالفین نے ہمیں کچھ نہیں کرنے دیا۔وہ بولے کہ ایسے فیصلے میں نہیں مانتا، بغاوت کا اعلان کرتا ہوں، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نکال دیا گیا، تنخواہ نہ لی تو چھٹی کردی، لے لیتا تو کیا ہوتا؟، ووٹ کی حرمت کیلئے عوام کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم دوبارہ اقتدار میں آئے تو کوئی بے گھر نہیں رہے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انصاف عوام کو ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے، 70 سال کی پالیسیاں اب منظور نہیں، ملک سے ظلم کا خاتمہ کریں گے، عوام کے ووٹ کا تقدس روندنے نہیں دیں گے، وہ وعدہ نہیں کرتا جو پورا نہ کرسکوں۔ 

loading...