جمعہ، 9 مارچ، 2018

رابعہ بیگ خواتین کیلئے مثال بن گئیں

رابعہ بیگ خواتین کیلئے مثال بن گئیںپشاور(حرمت قلم نیوز)پشاور کی رافعہ بیگ نے بم ڈسپوزل سکواڈ کا حصہ بن کر سب اندازے غلط ثابت کردئیے اور اس شعبے میں آنے والی پاکستان کی سب سے پہلی خاتون بن گئیں جو کہ نہ صرف ایک منفرد اعزاز ہے بلکہ ان کے بلند عزم اور ہمت کا بھی عکاس ہے۔ "دختر پاکستان" فخر ایشیا بن گئی،ایسا کام کر دکھایا کہ خواتین کےلیے مثال بن گئی حفاظتی دستوں اور بالخصوص بم ڈسپوزل سکواڈ کا حصہ بننا بہت ہی دل گردے کا کام ہے کیونکہ اس کام میں آپ کی زندگی ہر وقت دائوپر لگی ہوتی ہے لیکن پشاور کی رافعہ بیگ نے بم ڈسپوزل سکواڈ کا حصہ بن کر سب اندازے غلط ثابت کردئیے اور اس شعبے میں آنے والی پاکستان کی سب سے پہلی خاتون بن گئیں جو کہ نہ صرف ایک منفرد اعزاز ہے بلکہ ان کے بلند عزم اور ہمت کا بھی عکاس ہے۔خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی رافعہ بیگ پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں وہ خود ٹرپل ایم اے ہیں انہوں نے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کی 2 ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں اس کے علاوہ ان کے پاس اکنامکس میں بھی ماسٹرز کی ڈگری ہے۔

چیئرمین سینٹ رضا ربانی الوداع،اثاثے ایوان میں پیش،بڑی نصیحت بھی کر دی

چیئرمین سینٹ رضا ربانی الوداع،اثاثے ایوان میں پیش،بڑی نصیحت بھی کر دیاسلام آباد (حرمت قلم نیوز) چیئرمین سینٹ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں، الوداعی خطاب میں بولے کہ پارلیمان کی بالادستی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، اپنی گردن کٹادو لیکن اصولوں پر سودے بازی نہ کرو۔چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ایوان سے الوداعی خطاب کیا، انہوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھی سینیٹ میں پیش کردیں، بولے کہ جس دن حلف اٹھایا اس دن بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کی تھیں، آج جس مقام پر ہوں یہ 2 خواتین کی بدولت ہے، ایک میری والدہ اور دوسری میری سیاسی ماں شہید بینظیر بھٹو۔وہ بولے کہ کبھی پارلیمان کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں کیا، یہی فلسفہ ہے کہ اپنی گردن کٹادو لیکن اصولوں پر سودے بازی نہ کرو۔چیئرمین سینٹ رضا ربانی 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہونے والے سینیٹرز میں شامل ہیں، انہیں سندھ سے دوبارہ نامزدہ کیا گیا تھا تاہم 3 مارچ کے الیکشن میں فروغ نسیم کے مقابلے میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

loading...