سرہند شریف شیخ احمد سر ہندی ؒ کا مزار پر انوار اور اُس کا گنبد مبارک میرے سامنے روشن تھا ۔ آپ ؒ وہ عظیم بزرگ کہ جس کی مثل اﷲ تعالی نے بہت کم کسی اور کو پیدا کیا رب ذولجلال نے وہ سانچہ ہی توڑ دیا جس میں حضرت مجدد الف ثانی ؒ جیسے عبقری ڈھلا کر تے تھے کیونکہ دین حق کا جو عظیم کام قدرت نے آپ ؒ سے لینا تھا و ہ کسی اور کے مقدر میں نہ تھا کیونکہ حضرت امام ربانی قدس ؒ سرہ رسم شبیری سے خوب آگاہ تھے جس کا انہوں نے بھر پور عملی ثبوت دیا اکبر جیسے جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہا اور جابر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ابطال باطل کیا ۔ ماضی حال کے تمام اہل علم نے آپ کو مجدد کہہ کر پکارا اور مستقبل پر بھی آپ ؒہی کی گرفت نظر آتی ہے ۔ آپ ؒ آنے والے تشنگان روحانیت کو وہ فیض روحانی عطا کر تے ہیں جس کو ظاہری آنکھوں سے دیکھا نہیں جا سکتا ۔ آپ جیسے خدا تعالی کے انعام یا فتہ بندے جو دلوں پر لگی کفر کی مہریں توڑ دیتے ہیں جو بھٹکے ہوؤں کو شراب خانوں ، جوا خانوں ، زنا خانوں سے اٹھا کر مصّلے پر بٹھا دیتے ہیں جو مردہ اور بھٹکی روحوں کو نئی زندگی بخشتے ہیں ۔ میں اور روشن سنگھ نیم تاریک جگہ پر کھڑے تھے روشن سنگھ اپنی ماں کی داستان حیات جو لفظ لفظ کر ب بے بسی غم دکھ اور لا چارگی میں ڈوبی ہو تی تھی سنا رہا تھا ۔ اُس کی پر سوز آواز اور ماں کی داستان ایسی تھی کہ جسے سن کر سنگ و آہن بھی رقیق سیال کی شکل اختیار کر لے ۔اُس کی درد میں ڈوبی ہو ئی آواز میرا دل اور نبض ِ کائنات رکتی ہو ئی محسوس ہو رہی تھی جذبات کی شدت سے اُس کے جسم پر لرزا طاری تھا اُس کی آواز اِس قدر رقت انگیز تھی کہ ایک ایک لفظ سے اُس کے دل کا درد جھلک رہا تھا ۔ میں عجیب سناٹے کا اسیر ہو کر رہ گیا تھا ۔ روشن سنگھ اپنی ماں کا دکھ اور ظلم بتا رہا تھا اور میرے آنکھوں سے اشکوں کا سیلاب جاری تھا تقسیم کے وقت اُس کی ماں اپنی بہن دو بھائیوں اور ماں باپ کے ساتھ پاکستان کی طرف جا رہی تھی کہ اِسی شہر میں اُس کے ماں باپ اور بھائیوں کو اُس کے سامنے قتل کر دیا گیااِ سکی ماں کی عمر پندرہ سال اور اُس کی بہن کی عمر 12سال تھی روشن سنگھ کی ماں کو اُس کا باپ اُٹھا کر لے گیا جبکہ روشن سنگھ کی ماں کی بہن کو ئی اور اُٹھا کر لے گیا۔ میری ماں جس کے سامنے اُس کے سارے خاندان کو قتل کر دیا گیا ہو وہ نیم پا گل ہو چکی تھی اُس کی زبان پر خاموشی اور زبان بندی کے پہرے لگ چکے تھے میری ماں کو سختی سے کہا گیا کہ آج سے تم مسلمان نہیں سکھ ہو اس کے بعد میرے باپ نے میری ماں سے شادی کر لی میری ماں نے کمسنی میں ہی اپنے سامنے قتل و غارت اور خون کی ندیا ں بہتے دیکھیں ۔ اُس کے سامنے ہزاروں مسلمانوں لڑکیوں کو اٹھا لیا گیا جبکہ مردوں اور بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ظلم و بربریت اور وحشت کے اِس کھیل نے میری معصوم ماں کے ذہن پر بُرا اثر ڈالا وہ نیم پاگل اور چلتی پھرتی لاش کا روپ دھار چکی تھی ۔ میرا باپ میری ماں کو زبردستی سکھ بنانے پر تلا ہوا تھا اُس کو بار بار گوردوارے لے کر جاتا اور میری ماں بے جان لاش کی طرح وہ کر تی جاتی جو میرا باپ اُسے کہتا ۔ کیونکہ خوف و دہشت بے بسی لا چارگی میری ماں کی روح اور ہڈیوں تک سرایت کر گئی تھی ۔ میری ماں بچپن سے ہی نماز سیکھ چکی تھی ایک دو بار جب میری ماں چھپ کر نماز پڑھ رہی تھی تو میرے باپ نے ظلمانہ طریقے سے بہت ہی بے دردی سے اُس کو مارا کہ آئندہ ایسی حرکت کی تو جان سے مار دوں گا ۔ میری ماں مردوں کی طرح زندگی گزار رہی تھی پھر میری ماں کی زندگی میں خوشی کی پہلی کر ن چمکی میری بڑی بہن پیدا ہو ئی پھر میرا بھائی پیدا ہو ا اور پھر میں پیدا ہوا ۔ میری بہن کے آنے کے بعد پہلی بار میری ماں کے مردہ جسم میں زندگی اور محسوسات کی حرارت جاگی اور میری ماں زندگی کی طرف لوٹنا شروع ہو ئی ۔ جب کبھی بھی میرا باپ گھر پر نہ ہو تا تو میری ماں چھپ چھپ کر نماز پڑھتی اور ہم حیرت سے ماں کو دیکھتے میرا باپ میری بہن اور ہم دونوں بھائیوں سے دیوانہ وار محبت کر تا تھا خاص طور پر ہماری بہن پر تو جان دیتا تھا ۔ اُس کے منہ سے نکلی ہو ئی ہر بات پوری کرتا ۔ پھر میری بہن اور بھائی بڑے ہو ئے تو دونوں تعلیم حاصل کر نے کے لیے دہلی چلے گئے ۔ زندگی اِسی طرح چلتی رہی اِسی دوران ایک دن میں اور میرا باپ دہلی میں ماں اور بہن سے ملنے گئے وہاں ایک ایسا وا قع رونما ہوا جس کی میرے باپ کو بلکل بھی توقع نہ تھی جب ہم گھر میں داخل ہو ئے تو کیا دیکھا کہ میری ماں اور بہن نماز پڑھ رہی ہیں یہ دیکھ کر میرا باپ غصے سے پاگل ہو گیا دیوانہ وار میری ماں کو مارنا شروع کر دیا جب وہ میری ماں کو مار رہا تھا تو میری بہن میرے والد کے سامنے آگئی اور ساتھ ہی میرا بڑا بھائی بھی کہ آج کے بعد ہماری ماں کو کچھ کہا تو ہم اپنی جان دے دیں گے ۔ میری بہن زارو قطار رو رہی تھی اور بار بار باپ سے کہہ رہی تھی کہ مجھے تم جیسے جانور سے شدید نفرت ہے تو ظالم باپ ہو میں نے کبھی تمھارے پاس نہیں آنا۔ میری بہن کا اِس طرح رونا اور نفرت کا اظہار کر نا میرے باپ کے لیے بلکل حیران کن تھا۔ بیٹی کی حالت دیکھ کر کمزور پڑ گیا اور خود بھی رو نا شروع کر دیا اور اپنی بیٹی اور بیوی سے زندگی میں پہلی بار معافی مانگی ۔ کچھ عرصے بعد میری بہن اور بھائی کینیڈا چلے گئے جہاں پر میری بہن نے ایک مسلمان لڑکے سے شادی کر لی ہے میں ماں باپ کے ساتھ رہنے لگا ایک دن میری ماں نے باپ کے سامنے ہاتھ جوڑے کہ مرنے کے بعد مجھے جلانا نہیں بلکہ سر ہند شریف کے قبرستان میں دفن کر نا میرا باپ رو پڑا اور مجھے وصیت کی کہ ماں کی خواہش پوری کرنا کچھ عرصے بعد میرا باپ مر گیا اور چند سال پہلے میری ماں بھی ہمیں چھوڑ گئی میں نے رات کی خاموشی میں اُس کا جنازہ کرا کر سرہند شریف کے قبرستان میں دفن کر دیا روشن سنگھ کی ماں کی داستانِ غم سن کر میری آنکھوں سے آنسوؤں کی آبشار مسلسل بہہ رہی تھی ۔ میں نے روشن سے کہا مجھے اپنی ماں کی قبر پر لے چلو رات کے اندھیرے میں ہم ٹارچ کی روشنی میں پرانے بوسیدہ قبرستان پہنچے روشن پرانی قبروں سے گزرتا ہوا مجھے ایک قبر پر لے گیا اور اشارہ کیا کہ یہ میری ماں کی قبر ہے میں نے پو چھا تیری ماں کے قدم کدھر ہیں اُس نے اشارہ کیا میں جھکا اور اور اپنے ہونٹ اُس عظیم ماں کے قدموں پر رکھ دیے جو آخر دم تک مسلمان رہی اور کفر کے گھر میں تین مسلمان بچے دے گئی ۔ ایسی ہزاروں ماؤں کا خون قیام پاکستان کی بنیادوں میں شامل ہے۔ سلام ہے ایسی ہزاروں ماؤں اور شہداء کو جن کی قربانیوں سے پاکستان وجود میں آیا ۔
ہفتہ، 17 مارچ، 2018
روشن سنگھ کی معافی
ﷲ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آج ہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں کون بھول سکتا ہے 68سال پہلے کا وہ لمحہ جب رات 12بجے کر ایک منٹ پر ریڈیو پر مصطفٰے علی ہمدانی نے پر جوش انداز میں اعلان کیا کہ یہ ریڈیو پاکستان ہے اِس کے ساتھ ہی کروڑوں مسلمانوں کا صدیوں پرانا خواب حقیقیت بن کر سامنے آگیا ۔ کون بھو ل سکتا ہے اُن 10لاکھ شہداء کو جن کی لا زوال قربانیوں کے نتیجے میں ہمیں آزاد ملک پاکستان کی شکل میں نصیب ہوا ۔ قیام پاکستان کے وقت جب مشرقی پنجاب میں خون پو ری طغیانی پر تھا جب خون کی ہو لی کھیلی گئی ۔ آزادی کے بہت سارے ہیروز تو سامنے آگئے لیکن لاکھوں گمنام آزادی کے ہیروز گمنامی کے دبیز پردے میں ہی پیوند خاک ہو گئے ۔ لا کھوں معصوم باکردار نوجوان بچیاں اغوا کر لی گئیں اِن میں سے کچھ کو تو حوص کا نشانہ بنانے کے بعد مار دیا گیا جب کہ زیادہ تر معصوم لڑکیوں کو زبردستی بیویاں بنا کر رکھ لیا گیا ۔ ایسی ایسی داستان غم کہ قلم بھی رک رک جاتا ہے جب بھی 14اگست کا دن آتا ہے تو ایسی ہی لا زوال بیٹی مجھے یاد آتی ہے جولمحہ لمحہ پل صراط سے گزری جس نے زندگی کے کئی سال ایک سکھ کے گھر میں بیوی بن کر گزارے لیکن ایک لمحے کے لیے بھی ایمان اور اسلام سے دور نہ ہو ئی مجھے جب بھی اُس کی یا د آتی ہے تو عقیدت و احترام سے سر جھک جاتا ہے اور آنکھیں نمناک ہو جاتی ہیں ۔ چند سال پہلے ہندوستان کی سر زمین پر زندہ جاوید ہستیوں کے مزارات مقدسہ کی زیارت کے لیے میں بھارت گیا دہلی میں امیر خسرو ؒ نظام الدین اولیاءؒ قطب الدین بختیار کاکی ؒ فخرالدین ؒ عبدالرحمٰن قادری ؒ اور بے شمار بزرگوں کے مزارات پر حاضری کے بعد شہنشاہِ اجمیر خواجہ معین الدین ؒ کے مزار پر ُ انوار پر حاضری کے بعد بو علی قلندر ؒ الطاف حسین حالی ؒ کے مزارات پر حاضری اور اپنی روحانی پیاس بجھانے کے بعد ہم چندی گڑھ پہنچ گئے یہاں آنے کا بنیادی مقدس سر ہند شریف حاضری تھی ۔ ہمارے میزبان سکھوں نے وعدہ کیا کہ صبح آپ کو سر ہند شریف کی حاضری پر لے چلیں گے ۔ ساری رات انتظار میں گزری صبح میزبان نے کہا کہ میرا دوست سکھ جو سر ہند شریف کا بہت دیوانہ اور ماننے والا ہے آپ کو زیارت کے لیے لے جائے گا ۔ جلد ہی ایک نوجوان سکھ آگیا جس کا نام روشن سنگھ تھا دوپہر کے بعد ہم اس کی جیپ میں بیٹھے اور سر ہند شریف کی طرف روانہ ہو ئے روشن اپنے نام کی طرح بہت خوش مزاج اور ملنسار تھا ۔ اُس کی باتوں سے عقیدت کا اظہار ہو رہا تھا وہ بتا رہا تھا کہ بچپن سے سرہند شریف سلام کر نے جاتا ہے ۔ سر ہند شریف میں ہم آفتاب ہند امام ربانی مجدد الف ثانی حضرت شیخ احمد سرہندی ؒ قدس سرہ العزیز کے در پر جارہے تھے آج ہم پاکستان کی آزاد فضاؤں میں جو سانس لے رہے ہیں اِس کی پہلی اینٹ حضرت امام ربانی ؒ نے ہی رکھی تھی ۔ جہاں سے مصور ِ پاکستان علامہ اقبال ؒ نے فیض حاصل کیا ۔ قائد اعظم اور اُن کا خاندان بھی حضرت امام ربانی ؒ سے متاثر تھا اِس کی گواہی مشہور عالم دین مولانا محمد بخش مسلم ؒنے دی کہ جب وہ قائد اعظم کی خدمت میں حاضر ہو ئے اور باتوں باتوں میں جب حضرت مجدد الف ثانی ؒ کا ذکر آیا تو حضرت قائد اعظم ؒ نے ارشاد فرمایا کہ میرے بزرگ بھی وہاں جایا کر تے تھے گویا پاکستان کی بنیادوں میں حضرت امام ربانی کے افکار پوشیدہ ہیں کون بھول سکتا ہے وہ وقت جب اکبر بادشاہ نے دین الٰہی کے ذریعے اسلام کی تعلیمات کو مسخ کیا تو آپ مردِ مجاہد بن کر سامنے آئے اکبر اور اُس کے چیلو ں کا بھر پور مقابلہ کیا حقیقت تو یہ ہے کہ اگر مجدد الف ثانی ؒکی ذات مبارکہ نہ ہو تی تو اکبر کا دین ِ الہٰی پو رے ہندوستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا کفر و شرک کے اندھیرے چہار سو پھیل جاتے ۔بت پرستی عام ہو تی کوئی کلمہ گو نہ ہو تا ۔ آج نہ مساجد ہوتیں نہ نماز نہ اذانیں نہ عبادت خانے نہ مدارس نہ خانقائیں آج اگرپاک و ہند میں مسلمان ہیں تو یہ حضرت امام ربانی ؒ کو ہم پر احسان ِ عظیم ہے کہ ان کی کوششوں سے آج اکبر کا نام قصہ پارنیہ بن چکا ہے ۔ اکبر اعظم شیخ مبارک ابولفضل اور فیضی کے لا دینی فلسفہ کو حرفِ غلط کی طرح مٹا دیا ۔ آپ ؒ نے حق و صداقت کا علم بلند کیا کہ قیامت تک امام ربانی ؒ کے وہ کارہائے عظیم ہیں جن پر قیامت تک تاریخ ناز کر تی رہے گی ۔ میں جب بھی کسی روحانی ہستی کے مزار پر جاتا ہوں تو خاص وجد سرشاری اور نشے کی کیفیت میں ہو تا ہوں آج بھی پہت خوش تھا راستے میں رک کر ہم نے کھانا کھایا تھوڑا آرام بھی کیا جب ہم سرہند شریف میں داخل ہو ئے تو سورج اپنی کر نیں تیزی سے سمیٹ رہا تھا اور رات کی سیاہ ذلفیں پھیلتی جا رہی تھیں کیونکہ روشن سنگھ راستے سے بخوبی واقف تھا جلد ہی ہم مزار شریف پہنچ گئے جیپ سے اُتر کر زائرین کے لیے بنائے گئے حجروں کی لمبی قطار سے گزرتے ہو ئے ہم وضو خانے کی طرف بھاگے وضو کیا اور نما ز کے لیے مسجد میں داخل ہو گئے روشن سنگھ دربار کی طرف چلا گیا اور ہم مغرب کی نماز جو باجماعت کھڑی تھی اُس میں شامل ہو گئے نماز میں زیا دہ لوگ نہیں تھے نماز کے بعد حضرت امام ربانی کی اولاد سے ملاقات ہو ئی جنہوں نے بتایا کہ یہاں پر صرف 9مسلمان گھر ہیں جن میں سے 7یہاں دربار پر باقی دو شہر میں ہیں تقسیم پا کستان کے وقت مار دیے گئے یا مسلمان سکھوں کے خوف سے شہر چھوڑ گئے اور آج 90سے زیادہ مساجد ایسی ہیں جن میں 60سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا کو ئی نماز آذان نہیں ہو ئی یہ سن کر بہت دکھ ہوا اب ہم مزار کی طرف بڑھے پر مزار کرہ ارض کے اُن عظیم چشمہ معرفت میں سے ایک جہاں پر آکر دل و دماغ اور روح کی بند گرہیں کھل جاتی ہیں اور ذہن کشادہ ہو جاتے ہیں ۔جہاں ہر پتھر کا پارس بنا دیا جائے دلوں پر لگی مہریں ٹوٹ جاتی ہیں ۔ یہ وہ عظیم ہستی ہیں کہ جن کے روئے مبارک کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لاکھوں انسان صدیوں سے ترس رہے تھے اُن عظیم بزرگوں میں سے ایک جن کی بدولت کروڑوں جھوٹے خداؤں کی سر زمین پر نغمہ توحید گونجا ۔ جب میں اند ر داخل ہوا تو میں نے ایک ایسا منظر دیکھا کہ میری آنکھیں ایسے منظر سے پہلے نا آشنا تھیں روشن سنگھ ادب و احترام کے ساتھ آنکھیں بند کیے بیٹھا تھا اور کچھ پڑھ بھی رہا تھا اُس کے ہونٹ آہستہ آہستہ لرز رہے تھے وہ شاید کو ئی دعا مانگ رہا تھا اس کو دیکھ کر مجھے حیرت زدہ خوشی نے اپنی گرفت میں لے لیا میں حیرت و استعجاب میں کا مجسمہ بنا اُس کو دیکھ رہا تھاکہ غیر مسلم ہو کر اُس کی اتنی عقیدت پھر میں دیوار کے ساتھ لگ کر بیٹھ گیا اور دعا میں مشغول ہو گیا اور حضرت امام ربانی ؒ کے فیض کی تیز روحانی شعاؤں سے اپنے دل و دماغ اور اند ھی گونگی روح کے تاریک گوشوں کو روشن کر نے لگا۔ پتہ نہیں کتنی دیر میں اُس کیفیت میں مراقب رہا اولیا اﷲ کی نرالی شان ہے کہ یہاں آکر سر کش و کشفِ نفس رکھنے والے انسانوں کی آنکھیں بھی بھیگ جاتی ہیں آخر کافی دیر بعد میں مد ہوشی سے ہوش میں آیا تو دیکھا روشن سنگھ بدستور اُسی عقیدت و احترام کا بت بنا بیٹھا تھا ۔ میرے اندر تجسس کی تمام حساسیت بیدار ہو گئیں میں نے اُس کے کندھے پر ہاتھ رکھا تو اُس نے میری طرف دیکھا میں نے اُس کا ہا تھ پکڑا اور اُس کو دربار سے باہر لے گیا اور اُس سے پوچھا روشن سنگھ تمھارے چہرے پر نور تھا تم سکھ ہو کر اتناعشق کر تے ہو ۔ ہم نیم تاریک جگہ کھڑے تھے روشن بولا سر میں آپ سے ایک راز شیئر کر نا چاہتا ہوں میری ماں مسلمان تھی تقسیم کے وقت میرے باپ اور دوسرے سکھوں نے بہت سارے مسلمانوں کا قتل کیا میری ماں کے ماں باپ بھائیوں کو بھی مار ڈالا اور میری ماں کو اٹھا کر لے گئے اور پھرمیرے باپ نے میری ماں سے شادی کر لی میری ماں ساری عمر مسلمان رہی اور میرا باپ میری ماں سے معافی مانگتا رہا کہ اُس کے خاندان کو قتل کیا سر میری ماں بہت عظیم تھی سر میرے باپ نے مجھے نصیحت کی تھی کہ جب بھی کو ئی پاکستانی تمھیں ملے تو میری طرف سے اُس سے معافی مانگنا کہ تقسیم کے وقت ہم نے قتل و غارت کی تھی روشن سنگھ اپنے باپ کی طرف سے ہا تھ جوڑ ے کھڑا تھا اور میں چشم تصور سے اُس عظیم ماں کے بارے میں سو چ رہا تھا ۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
loading...