جمعرات، 5 اپریل، 2018

ٹیکس نادہندگان کیلئے ایمنسٹی سکیم کااعلان:کالا دھن سفید ہوگا،ٹیکس نیٹ بڑھے گا

  ٹیکس نادہندگان کیلئے ایمنسٹی سکیم کااعلان:کالا دھن سفید ہوگا،ٹیکس نیٹ بڑھے گا اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نمائندہ حرمت قلم )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کالا دھن سفید کرنے اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس نیٹ ورک کو بڑھانے لیے ڈرافٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،شہریوں کا شناختی کارڈ نمبر ہی ان انکم ٹیکس نمبر ہو گا جبکہ صرف 2فیصد ٹیکس اد ا کرکے بیرونی ممالک سے رقوم لائی جاسکتی ہیں،مثال کے طور پر 100ڈالرزلانے پر 2ڈالر ادا کرنے ہوں گے ۔

 پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں صرف 7 لاکھ لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں،حکومت نے انکم ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ٹیکس ایمنسٹی کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے،جن لوگوں کے اثاثے بیرون ملک ہیں وہ 2 فیصد جرمانہ ادا کر کے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لئےانکم ٹیکس کے حوالے سے پیکج جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادا کرنا پوری دنیا میں شہری کا سب سے بڑا ذمہ ہوتا ہے، جن افراد کی تنخواہ زیادہ ہوتی ہے وہ ٹیکس زیادہ اور جن کی کم ہو ان سے کم ٹیکس لیا جا تا ہے لیکن بدقسمتی سے 12سے کم لوگوں سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کیے جبکہ انکم ٹیکس ادا نہ کرنا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولیوں کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگااورہر شہری کے شناختی کا نمبر ہی اس کا آئندہ ٹیکس نمبر ہوگا،جو لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے ان کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں ،جوبھی ایمنسٹی سکیم حاصل کرے گا وہ ٹیکس دہندہ ہوگا جبکہ ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا،تواتر سے بیرون ملک سفر کرنے والے افراد ٹیکس ادا نہیں کرتے حالانکہ ہر شہری کو اپنی استطاعت کے مطابق ٹیکس لازمی ادا کرنا چاہئے۔

الیکشن وقت پر ہونگے،مارشل لا لگا تو گھر چلے جائینگے:چیف جسٹس

الیکشن وقت پر ہونگے،مارشل لا لگا تو گھر چلے جائینگے:چیف جسٹساسلام آباد (مانیٹرنگ ،نیٹ ،دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، تاخیر نہیں ہوگی، ملک میں کسی مارشل لاء کی گنجائش نہیں، میرے ہوتے ہوئے آئین سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہوگا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جوڈیشل مارشل لا ایک لفظی سوچ ہے، کچھ لوگ اس طرح کی بدگمانی پھیلا رہے ہیں، پلان کے مطابق افواہیں اڑائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا اگر ایسا کچھ ہوا تو گھر چلے جائیں گے، ملک میں صرف جمہوریت اور آئین کی پاسداری ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا عاصمہ جہانگیر دلیر خاتون تھیں، انہوں نے ایک بار گلہ کیا کہ ریلیف نہیں دیتے، وہ بہن کے طور پر مجھے مشورے بھی دیتی تھیں۔ انہوں نے کہا عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ حق سچ کی آواز پر لبیک کہا، وہ رضاکارانہ کیس لڑتی تھیں۔

loading...