لاہور(نیٹ نیوز) سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کا معاملہ، عدالت نے تینوں ملزمان کی ایک ایک لاکھ مچلکے کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے الزام میں گرفتار تینوں ملزموں کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ لاہور کی کینٹ کچہری کی عدالت کے جج نے تینوں ملزمان کی ایک ایک لاکھ مچلکے کے عوض درخواست ضمانت منظور کی۔
ان تینوں ملزمان کو نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف سردار نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزمان عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد نے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ ملزموں کے وکیل نے عدالت سے ان کی ضمانت کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف چار مختلف دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج تھا۔