جمعہ، 6 اپریل، 2018

غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونی کارروائیاں،مزید 35شہید،250سے زائد زخمی

غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونی کارروائیاں،مزید 9شہید،250سے زائد زخمی
غزہ (نیٹ نیوز)غزہ کی سرحد میں احتجاج کرنے والے ہزاروں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کی تازہ کارروائیوں اور فائرنگ سے مزید 35 افراد جاں بحق اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ سٹی کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ تازہ جھڑپوں کے دوران کی گئی فائرنگ میں 38 سالہ شادی شبات جاں بحق ہوئے جبکہ صبح کے اوقات میں خان یونس کے علاقے میں ایک اور فلسطینی کو مارا گیا تھا۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا تھا کہ تازہ کارروائیوں میں ایک ہزار 70 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں 293 افراد براہ راست گولیوں کا نشانہ بنے ہیں اور 25 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں 12 خواتین اور 48 کم عمر افراد بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فورسز کی تازہ کارروائیوں کے بعد فلسطین میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے جس میں 23 مظاہرین کے علاوہ شہری بھی شامل ہیں، اس سے قبل گزشتہ ہفتے ایک ہی دن میں 19 فلسطینیوں کو ہلاک کیا گیا تھا جس کو 2014 کے بعد خونی ترین دن قرار دیا گیا تھا۔

بھارت کے ظلم و ستم کی زنجیر توڑنے کے لیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر،ریلیاں،احتجاجی مظاہرے

بھارت کے ظلم و ستم کی زنجیر توڑنے کے لیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر،ریلیاں،احتجاجی مظاہرے
سری نگر(نیٹ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گزشتہ چند روز سےظلم و بربریت کی انتہا کررکھی ہے۔ مختلف واقعات میں بھارتی فوج چار روز کے دوران 25 بے گناہ و معصوم کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں  کو زخمی کرچکی ہےآج مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر  ، پاکستان  بھر میں اور غیر ممالک میں  مقبوضہ   کشمیر پر نئی دہلی کی حکمرانی  اور ظلم و ستم کے خلاف کے خلاف سرگرم کشمیری عوام  اور پاکستانی عوام  یومِ یکجتی  کشمیر منا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گزشتہ چند روز سےظلم و بربریت کی انتہا کررکھی ہے۔ مختلف واقعات میں بھارتی فوج چار روز کے دوران 25 بے گناہ و معصوم کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں  کو زخمی کرچکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم کے خلاف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں اور سینئر قیادت کی جانب سے سخت الفاظ میں  مذمت کی گئی۔ جب کہ اس حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت 3 اپریل کو اسلام آباد میں  ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیاگیا جس میں 6 اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 اس کے علاوہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی تھی۔ اسی سلسلے میں آج ملک بھرمیں میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔  جے یو آئی، جماعت اسلامی، شیعہ علماء کونسل، جموں و کشمیر موومنٹ نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے  احتجاج کی کال دے رکھی ہے، جب کہ نماز جمعہ کے بعد مختلف سیاسی و مذہبی تنظیمیں احتجاجی مظاہرے کریں گی۔ آج اس دن کے موقع پر جہاں ایک طرف دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری باشندے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی مختلف تقریبات میں حصہ لے کر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں پر ایسے افراد کی ایک بہت بڑی تعداد سوشل میڈیا کے ذریعے یہ پیغام بھی دے رہی ہے کہ وہ بھارتی حکمرانی کے خلاف بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد آزادی کی جدوجہد میں جہاں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے تو وہاں دوسری طرف عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے اندر جاری مظالم کی طرف دلانا ہے۔پاکستان کی اس بےلوث حمایت کو کشمیری رہنما بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج کے دن پوری دنیا کے کشمیری حق خودارادیت کے لیے اقوام عالم کی جانب دیکھ رہے ہیں اورپاکستانی عوام اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت لیے ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

loading...