ہفتہ، 20 جنوری، 2018

تبدیلی کی دعویدار جماعت کے ایک ،دو نہیں پورے 20 اراکین اسمبلی نااہل قرار

تبدیلی کی دعویدار جماعت کے ایک ،دو نہیں پورے 20 اراکین اسمبلی نااہل قرار
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال
لاہور( حرمت قلم رپورٹ )تبدیلی کی دعویدار جماعت کے ایک دو نہیں پورے 20 اراکین اسمبلی نااہل ہوگئے مگر پاکستان میں نہیں بھارت میں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نااہل قرار دیئے جانے والے اراکین اسمبلی کا تعلق عام آدی پارٹی سے ہے اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال ہیں جو الیکشن میں تیسری قوت بن کر ابھرے تھے مگر اب سب کچھ الٹا ہو گیا اور کیجریوال کے اراکین اسمبلی سرکاری خزانے کا فائدہ اٹھانے پر نااہل ہو چکے ہیں جبکہ ایک الزام یہ بھی تھا کہ انہوں نے فائدہ دینے والے محکموں کے بڑے عہدے اپنے پاس رکھے جبکہ حاصل ہونے والی آمدنی کو اپنے ذاتی مقاصد اور مفادات کیلئے استعمال کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...