ہفتہ، 3 مارچ، 2018

مہاتما گاندھی کا 1926میں لکھے گئے خط کی نیلامی،جانئے کتنی قیمت لگی

مہاتما گاندھی کا 1926میں لکھے گئے خط کی نیلامی،جانئے کتنی قیمت لگیمہاتما گاندھی کا 1926میں لکھے گئے خط کی نیلامی،جانئے کتنی قیمت لگی
لاہور(خصوصی خبر)مہاتما گاندھی کا سال 1926 میں لکھا جانے والا ایک نایاب خط فروخت کیلئے پیش کردیا گیا۔ خط میں مہاتما گاندھی نےحضرت عیسیٰ کے وجود کی نوعیت پربحث کی ہے۔خط پنسلوانیہ کے راب کلیکشن نے فروخت کیلئے پیش کیا ہے اور توقع ہے کہ یہ 50 ہزار امریکی ڈالرز میں نیلام ہو جائے گا۔گاندھی جی کی ذاتی اشیا میں شامل یہ خط انہوں نے 6 اپریل 1962 کو گجرات میں اسابرمتی آشرم سےلکھا تھا جس میں انہوں نے حضرت عیسیٰ کے وجود کی نوعیت پر بحث کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔خط کو نیلامی کے لیے پیش کرنے والے راب کلیکشن کے مطابق یہ مذہب پر لکھے گئےخطوط میں سے ایک بہترین خط ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...