لاہور(صحت نیوز)کہا جاتا ہے کہ دودھ نہ پینے والے دہی کھا لیا کریں تا کہ کیلشیم کا حصول ممکن ہو سکے۔ لیکن اب طبی ماہرین نے شوگر کے علاج کیلئے بھی دہی کی افادیت بتا دی ہے۔ دہی کھانے سے شوگرکوکم کیاجاسکتاہے۔دہی کے روزانہ استعمال سے شوگر جیسے موذی مرض سے بچاجاسکتاہے۔ہاروڈسکول آف پبلک ہیلتھ کی حالیہ طبی تحقیق کے مطابق روزانہ صرف 28گرام دہی کھانے سے شوگر کی بیماری کے خطرات کو 20فیصد تک کم کیاجاسکتاہے۔رپورٹ کے مطابق دہی میں پائے جانے والے صحت بخش بیکٹیریا بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہیں جو جسم کو زہریلے اور خطرناک مواد سے پاک کرتاہے۔دہی کا باقاعدہ استعمال دیگر فوائد کے علاوہ شوگر کے خطرات کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتاہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں