ہفتہ، 3 مارچ، 2018

لاہور قلندر متحدہ کے نقش قدم پر،چوتھے میچ میں بھی شکست

لاہور قلندر متحدہ کے نقش قدم پر،چوتھے میچ میں بھی شکست
دبئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) تھری کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 10وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ جیت لیا ۔پشاور زلمی کی طرف سے 101رنز کے ہدف کے تعاقب کے لئے تمیم اقبال اور کامران اکمل نے اننگز کاآغاز کیااور مقررہ ہدف 14ویں اوور ہی میں حاصل کرلیا ۔  میچ کے دوران کامران اکمل نے پی ایس ایل تھری میں اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کی ،انہوں نے 2چھکوں اور 7 کو چوں کی مدد سے 57رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔دوسرے اینڈ پر موجود تمیم اقبال نے کامران اکمل کا بھرپور ساتھ دیا ،انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 4چوکوں کی مدد سے 37رنز بنائے ۔آج کے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم نے 6بائولرز آزمائے لیکن پشاورزلمی کے اوپنرز نے کسی کی نہ چلنے دی ۔لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17اعشاریہ 2اوورز میں فخرزمان 30،عمر اکمل 15، برینڈن مکلم 15رنز کی بدولت10وکٹوں کے نقصان پر ایونٹ کا سب سے لو اسکور 100رنز بنائے ۔پشاور زلمی کی طرف سےپہلا میچ کھیل رہے حسن علی اور ڈاسن نے 3،3 وہاب ریاض نے 2 اور ثمین گل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...