اتوار، 4 مارچ، 2018

آئندہ عام انتخابات سے قبل آخری ضمنی الیکشن ن لیگ نے پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دے دی

سرگودھا(نمائندگان)پی پی تیس سرگودھا کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مارلیا۔پی پی تیس کے ضمنی انتخاب کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیاہے ن لیگ کے حمایت یافتہ یاسر ظفرسندھو کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے راؤ ساجد دوسرےنمبر رہے۔ن لیگ کے حمایت یافتہ یاسر ظفر سندھو42 ہزار736ووٹ لے کرکامیاب ہوئے۔پی ٹی آئی کے راؤ ساجد23ہزار586ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہے۔ یاسر ظفر سندھو نے جیت نوازشریف کے نام کی۔ن لیگی کارکنان نے جیت کا جشن منایا اوررقص کیا اورمٹھایاں بھی تقسیم کیں۔ پی پی 30سرگودھا کےضمنی انتخاب میں خواتین کو ووٹ ڈالنےسےروک دیا گیا۔پولیس کی موجودگی میں الیکشن کمیشن کے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ پولنگ  سٹیشن ایلیمنٹری اسکول میں1680رجسٹرڈووٹرزتھے،656خواتین ووٹرز تھیں، ایک نےبھی ووٹ کاسٹ نہ کیا۔ پولیس نےقانون پر عمل کرانے کی بجائےمیڈیا کوکوریج سے روک دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

loading...