لاہور(حرمت قلم نیوز)ملکی نیوز چینل ’’کوہ نور‘‘جس کا شمار بڑے نیوز چینلز میں نہیں ہوتا مگر اس کے باوجود کوہ نور نے بڑے بڑے نیوز چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا اور خواجہ سرا کو بطور نیوز کاسٹر متعارف کرادیا ہے،کوہ نور انتظامیہ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا اور صحافتی حلقوں میں بہت سراہا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا ماویہ ملک کا تعلق لاہور سے ہے۔ماویہ ملک بطور نیوز کاسٹر تو نئی ہیں لیکن وہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل ماڈلنگ بھی کرچکی ہیں۔ماویہ کا اب ماسٹر کرنے کا ارادہ ہے۔کوہ نور نیوز نے 23 مارچ کو ماویہ ملک کو پہلی خواجہ سرا کی حیثیت میں بطور نیوز کاسٹر بھرتی کرنے کی پوسٹ بھی شیئر کی۔ علاوہ ازیں ٹوئٹر پر بھی صحافیوں و دیگر افراد نے ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں