تحریر:محمدصدیق پرہار
وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی امورلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈناصرخان جنجوعہ کاایک انٹرویوکے دوران کہناتھا کہ واچ لسٹ میںنام شامل کرنے کی دھمکیوں سے پاکستان کودبائومیںڈالاجارہاہے اپنی ناکامیوںکوپاکستان سے منسوب کرنادرست نہیں۔پاکستان کوجکڑنے کی کوششوںسے دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثرہوگی۔افغانستان کاپاکستان کے خلاف باتیںکرنادونوںممالک کے مفادمیںنہیں۔ناصرخان جنجوعہ کاکہناتھا کہ معاونت کے فریم ورک میںرہ کرامریکا اورسب سے مل کرکام کرناچاہتے ہیں۔واچ لسٹ میںنام ڈالنے جیسے ہتھکنڈے درست نہیں ہیں۔واچ لسٹ میںنام ڈالناامن کے خلاف اقدامات ہیں۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان کوجکڑنے کی کوششوںکااثرپورے خطے پرپڑے گا۔پاکستان اپناکام خوش اسلوبی سے کررہاہے۔سینٹ کوبتایا گیا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کے لیے مالی معاونت کی روک تھام کے لیے کسی بھی ملک سے زیادہ اقدامات کیے ہیں۔پاکستان کوگلوبل ٹیررسٹ فنانسنگ لسٹ میں شامل کرنے کی تحریک خطرناک حرکت ہے ایساسیاسی دبائوکی وجہ سے کیاجارہا ہے۔گرے لسٹ میں شامل ہونے سے ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈزکے حصول میں مشکلات پیش آئیں گی۔پاکستان این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ پرعمدرآمدکرنے کاپابندنہیں ہے۔بھارتی سرپرستی میں امریکا سمیت مختلف ممالک میں پاکستان مخالف مہم چلائی جارہی ہے۔پاکستان نے اس پرشدیدردعمل کااظہارکیاہے۔امریکی قانون کے تحت اس حوالے سے مناسب قانونی کارروائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔چیئرمین سینٹ رضاربانی کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف ہمیں ڈکٹیٹ نہیںکرسکتاکہ ہم اپنے وسائل کس طرح کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف کوآئین پاکستان کے آرٹیکل ۱۶۰ کاپتہ نہیں ہے۔رضاربانی کاکہناتھا کہ پاکستان کسی کی کالونی نہیں ہے کہ کوئی ہمیں ڈکٹیٹ کرے۔اسلام آبادمیں پائیدارترقی بارے میں رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکوکسی بین الاقوامی ایجنڈے سے جوڑنااسے شکست اورسبوتاژکرنے کے مترادف ہے۔ان انتہاپسندقوتوں کوبہانہ دینے کے مترادف ہے کہ ہمارے خلاف کارروائی امریکاکے دبائوپرکی جارہی ہے۔جب کہ ایسانہیں ہے۔اگرایسے اقدام کے ذریعے پاکستان کوکوئی پاکستان کوکوئی اقتصادی نقصان پہنچایاجاتاہے تواس کا اثر ہمارے بجٹ پرپڑے گاہم اپنے بجٹ سے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔ہم اپنے بجٹ سے ہی اپنی سیکیورٹی فورسزکووسائل فراہم کررہے ہیں ۔ اگرہمارے بجٹ اوروسائل پرکسی قسم کی زدڈالی جائے گی تواس سے ہماری دہشت گردی کے خلاف صلاحیت متاثرہوگی توکیایہ ممالک دہشت گردوںکی مدد کرنا چاہتے ہیںیادہشت گردی کے خلاف جنگ کی مددکرناچاہتے ہیں۔مجھے امیدہے کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کی قربانیوں اورکوششوںکاضروراعتراف کرے گی اورایساکوئی قدم نہیں اٹھائے گی جس سے ہمیں دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششوںمیں رکاوٹ کاسامناکرناپڑے۔ میڈیابریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنورت نے میڈیانمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان کوعالمی دہشت گردوں سے متعلق واچ لسٹ میں شامل کرنے کی تحریک پیش کی گئی ہے۔اس نے کہا کہ امریکاکوکافی عرصے سے اس بات پرتشویش ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کے حوالے سے کوتاہیاں برت رہاہے۔ اس لیے امریکاچاہتا ہے کہ پاکستان کونگرانی کی فہرست میں شامل کیاجائے۔ہیدرنورت نے کہا کہ یہ معاملہ صیغہ رازکاہے۔اس لیے اس بارے میں ابھی اورکچھ نہیںبتایاجاسکتا۔واضح رہے کہ دوروزقبل ایک اعلیٰ پاکستانی عہدیدارنے کہاتھا کہ امریکاکی جانب سے چندہفتوں قبل ایک تحریک پیش کی گئی تھی جس کے مطابق پاکستان کوعالمی دہشت گردوں سے متعلق مالیاتی واچ لسٹ میں شامل کیے جانے کاامکان ہے۔جس کی نگرانی منی لانڈرنگ پرنظررکھنے والاگروپ کرے گا۔دوسری جانب پاکستانی مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کاکہناتھا کہ اس حوالے گفت وشنیدجاری ہے۔ہمیں امیدہے کہ ہم اس بات میںکامیاب ہوجائیں گے کہ پاکستان کوواچ لسٹ میں شامل نہ کیاجائے۔امریکاکی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں سے تعاون کی واچ لسٹ میںشامل کرنے کی تجویز کوامریکی تھنک ٹینک ووڈ روولسن نے یکسرمستردکردیا۔تھنک ٹینک میں شامل تین ماہرین نے واضح کہا ہے کہ پاکستان کودہشت گردوںکی فہرست میں شامل کرنے سے امریکاکی پریشانیوں میں تنزلی نہیں آئے گی۔ایسا کرنے سے امریکااسلام آبادکواپنی پالیسی میں تبدیلی کے لیے مجبورنہیں کرسکتا اورنہ ہی امریکا افغانستان میں اپنے مقاصدکے حصول میںکامیاب ہوسکے گا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق سکول آف پبلک افیئرکے اسسٹنٹ پروفیسراسٹیفن ٹینکلنے تجزیہ پیش کیا ہے کہ پاکستان کودہشت گردوںکاسہولت کارقراردیناانتہائی خطرناک ہے۔اس طرزعمل سے خطے میں پیداکردہ امریکی صورت حال کے خاتمے کی گنجائش ختم ہو جائے گی۔ریڈیومشال کے سینئرایڈیٹردادخٹک نے بھی امریکا کی تجویزکوغیرموثرقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرآج پاکستان کودہشت گردوںکاسہولت کار قرار دیاگیا اورکوئی تبدیلی نہ آئی توامریکاکااگلاقدم کیاہوگا۔کیاوہ مزیدبدترقدم اٹھائے گا۔واضح رہے کہ جرمنی کے شہرمیونخ میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پاکستان میں دہشت گردی اورجہادکے حوالے سے مغرب میں پائی جانے والی غلط فہمیوں پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان چالیس برس قبل جوبویاگیاتھا اس کوکاٹ رہاہے۔اورسرحدکے ساتھ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔جب کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔آرمی چیف کاکہناتھا کہ جہادکاحکم دینے کااختیارصرف ریاست کوہے اورخودپرقابورکھنابہترین جہادہے۔جب کہ تمام مکتب فکرکے علماء نے جہادکے نام پرہونے والے نام نہادجہادکے خلاف فتویٰ دیاہے۔واشنگٹن میںبروکنگزانسٹی ٹیوشن سے منسلک ڈاکٹر مدیحہ افضال نے بھی امریکی تجویزمستردکی اورکہا کہ امریکاکواپناطرزرویہ بدلناہوگا اورپاکستان کودبائومیں لانے کے لیے چین کے ساتھ بات چیت کرنی پڑے گی تاکہ پاکستان افغانستان کے معاملے میںامریکاکی سنے اوریقینا وہ توجہ دے گا۔مدیحہ افضال نے کہا کہ واشنگٹن کوپاکستانیوں سے متعلق اپنانقطہ نظردرست کرنے کی ضرورت ہے۔گلوبل سروے کے مطابق نواسی فیصدپاکستانی اسلام کے نام پرعام شہریوںکے قتل وغارت گری کوقبول نہیںکرتے۔دادخٹک نے اس تاثر کو رد کیا کہ اسلام آبادمیں پاکستان کے خلاف قبائلیوں نے احتجاج کیا۔انہوںنے واضح کیا کہ وہ احتجاج پاکستان مخالف نہیں تھا بلکہ حکومت کے خلاف تھا جس میں لاپتہ افرادکی بازیابی اورفوجی چیک پوسٹوںکوختم کرنے کامطالبہ کیاگیا۔دادخٹک نے افغانستان کے پڑوسی ممالک اورعالمی کمیونٹی پرالزام عائدکیا کہ ان کی جدوجہد انفرادی برائیوں کے لیے ہے نہ کہ طالبان کوشکست دینے کے لیے۔اسٹیفن ٹینکل نے امریکاکی جانب سے پاکستان کی عسکری امدادروکنے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ امدادروکنے سے امریکاانتہائی مخالف سمت کھڑاہوجائے گا پھرجب امریکاکودوبارہ پاکستان سے رابطہ کرنے کی ضرورت پڑے گی تب اس کے لیے پریشانی دگنی ہوگی۔وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کودہشت گرد تنظیموں کے مالی معاملات پرکڑی نظررکھنے اوران کی مالی معاونت روکنے میںناکام رہنے یااس سلسلے میں عدم تعاون کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرنے پراتفاق رائے نہیںہوسکاہے۔ خواجہ آصف کاکہناتھا کہ ان کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں اورامریکاکی جانب سے پیش کی جانے والی قراردادپراتفاق رائے نہیں ہو سکا ۔ خواجہ آصف کے پیغام میںبتایاگیا ہے کہ پیرس اجلاس میں اس حوالے سے تین ماہ کی مہلت تجویزکی گئی ہے اورایشیاپیسفک گروپ سے ایک اوررپورٹ مانگی جائے گی جس پرجون میں دوبارہ غورہوگا۔خواجہ آصف نے اس حوالے سے پاکستان کی حمایت کرنے والے دوست ممالک کی حمایت کاشکریہ بھی اداکیا۔تاہم جب امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ کے دوران ترجمان ہیدرنوریٹ سے اس بارے سوال کیاگیا تھا تواس کاکہناتھا کہ وہ اس کی تصدیق نہیںکرسکتیں۔کیونکہ حتمی فیصلہ اس ہفتے کے اختتام تک متوقع ہے اوراس سے پہلے نہیںبتاسکتی کہ یہ فیصلہ کیاہوسکتاہے۔ترجمان کایہ بھی کہناتھا کہ اس کے پاس اس بات کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں کہ کوئی فیصلہ وقت سے پہلے کیاگیا ہے ۔اس سوال پرکہ خواجہ آصف کی ٹویٹ سے بظاہریہ لگتا ہے کہ کم ازکم تین ممالک امریکاکی قراردادکی مخالفت کر رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوںکی مالی معاونت کے معاملے پرپاکستان کے ساتھ امریکاکاموقف بالکل واضح رہا ہے۔ پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان پردہشت گردی کالیبل لگانے کامعاملہ تین ماہ کے لیے موخرہونے کوماہرین نے خوش خبری قراردے دیا۔پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میںپاکستان پر دہشت گردی کالیبل لگانے کی امریکی کوششیںناکام ہونے پرماہرین نے خوشی کااظہارکیاہے۔ماہرمالیاتی امور اسد رضوی کہتے ہیں کہ تین ماہ مختصرعرصہ ہے جس میں پاکستان کوبہت کچھ کرناہوگا۔معاشی تجزیہ نگارشبرزیدی کہتے ہیں کہ ڈیڑھ ماہ کے دوران قوانین میں موجود خامیوں کودورکرنے کی کوشش کی جائے گی۔سابق سفارتکارنجم الدین شیخ نے کہا کہ اس معاملے پرفوری قانون سازی کی ضرورت ہے کیوں کہ تین ماہ کے وقفے کے دوران الیکشن قریب آجائیں گے۔
پاکستان کے خلاف امریکاکوایک بارشکست کاسامناکرناپڑاہے۔وہ افغانستان میں اپنی ناکامی کابدلہ پاکستان سے لینے کی مسلسل کوششیں کررہا ہے۔وہ مختلف حربوں اورطریقوں سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ افغانستان میں امریکاکوناکامی پاکستان کی وجہ سے ہورہی ہے۔پاکستان کودہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی نگرانی کی فہرست میں شامل کرنے کی امریکی کوششوں کامقصداس بات کے علاوہ اورکوئی نہیں ہے کہ امریکاکسی نہ کسی طرح یہ ثابت کرنے میںکامیاب ہوسکے کہ پاکستان دہشت گردوںکی مالی معاونت کرتاہے۔ اس لیے امریکاابھی تک افغانستان میںناکام ہے۔پاکستان دہشت گردوںکی مالی معاونت نہ کرتاتوامریکاافغانستان میںناکام نہ ہوتا۔پیرس اجلاس میں پاکستان کودہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کے بارے میں اتفاق رائے نہ ہونے پرپاکستان کے خلاف امریکہ اوراس کے پاکستان مخالف منصوبوں کوایک بارپھرشکست ہوئی ہے۔ پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی نگرانی کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی تھنک ٹینک بھی خلاف ہیں۔ امریکی تھنک ٹینک صرف اورصرف اس لیے مخالفت کررہا ہے کہ ایساکرنے سے امریکاکی مشکلات میں اوراضافہ ہوجائے گا۔اس کی پریشانیاںمزیدبڑھ جائیں گی۔پاکستان آئندہ کبھی بھی امریکاسے کوئی تعاون نہیںکرے گا اورنہ ہی وہ کسی دبائویالالچ میں آئے گا۔ معاملہ اگرچہ تین ماہ کے لیے ہی موخرہواہے تاہم امریکاکی قراردادپراتفاق رائے نہ ہوسکنا اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ دنیااب امریکاکے عزائم کوسمجھناشروع ہوگئی ہے۔اب وہ دورنہیں رہاجب امریکاجوکہتاتھا دنیامان لیتی تھی اور جو کہتا تھا دنیاوہی کرتی تھی۔دہشت گردوںکی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں سب سے پہلے امریکاکوہی شامل کیاجاناچاہیے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں