لاہور(حرمت قلم مانیٹرنگ) معروف اداکارساجد حسن کی ضیاء الدین یونیورسٹی ہسپتال میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے زخمی سر کی سرجری ہوئی ہے۔ ساجد حسن کو بال لگوانے کی وجہ سے شدید مشکل سے گزرنا پڑرہا تھا۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے بعد ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا تھا۔ ویڈیو میں انہوں نے بتایا تھا کہ کس طرح ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ سے وہ شدید تکلیف کا شکار ہیں۔ غیر میعاری ہیئر ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے ان کے سر کی جلد بری طرح سے زخمی ہوگئی تھی۔اب ساجد حسن نے اپنے ڈاکٹر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ایک اورویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتا یا ہے کہ ضیاء الدین یونیورسٹی ہسپتال میں ان کے سرکی سرجری کی گئی ہے اور ڈاکٹروں نے کامیابی کی امید ظاہر کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے اور دوبارہ ان ایکشن نظر آئیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں