اسلام آباد(حرمت قلم نیوز)الیکشن کمیشن نے غیرملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے اکاوٴنٹس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن اسلام آباد میں تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء اور دو ارکان پر مشتمل کمیٹی پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی تحقیقات کریگی۔ کمیٹی 19 مارچ سے کام شروع کرینگے اور ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریگی۔ ڈی جی لاء صرف فریقین اور وکلاء کو طلب کرنے کے مجاز ہوں گے۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری فنانس سردار اظہر طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کر سکتا ہے۔
پیر، 12 مارچ، 2018
نیب نے عمران خان کو مشکل میں ڈال دیا:بلین ٹری منصوبے میں خوردبرد کی تحقیقات کا فیصلہ
اسلام آباد(حرمت قلم نیوز)نیب نے خیبر پختونخوا کے بلین ٹری منصوبے میں مبینہ خورد برد کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ نیب کی جانب سے خیبرپختون خوا حکومت کی متعلقہ اتھارٹی کے خلاف بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مبینہ خورد برد کی شکایت کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں برسراقتدار آنے کے بعد ماحولیاتی تبدیلی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ اس منصوبے کو بلین ٹری سونامی کا نام دیا گیا تھا تاہم اب یہ منصوبہ شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا ہے۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک ارب میں سے 40 کروڑ پودے نئے تھے جبکہ 60 کروڑ پہلے سے موجود جنگلات میں خود رو پودوں کو محفوظ بنا کر انہیں اگایا گیا۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
loading...