جمعہ، 6 اپریل، 2018

پولیس اہلکاروں کی پٹائی،چینی انجینئرز قصور وار قرار مگر اختتام پر صلح کرادی گئی

پولیس اہلکاروں کی پٹائی،چینی انجینئرز قصور وار قرار مگر اختتام پر صلح کرادی گئی خانیوال(نیٹ نیوز) کبیروالامیں موٹروے بنانے والے چینی انجینئرز اور پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کی انکوائری رپورٹ میں چینی انجینئرز کو قصوروار قرار دے دیا گیا۔چینی انجینئرز نے تحقیقاتی رپورٹ تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔کبیروالا میں پولیس اہلکاروں کی پٹائی کےمعاملےمیں قصور چینی انجینئرز کا نکلا۔ پاکستان میں چینی باشندوں کی بدمعاشی کی انکوائری میں سب سامنے آگیا۔

آر پی او آفس نے چینی انجینئرز کو جھگڑے کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔اجلاس میں دونوں فریقین میں صلح کرادی گئی۔ انجینئرز کو سخت وارننگ بھی جاری کی گئی کہ آئندہ بغیر سکیورٹی  سفر بھی نہیں کرسکیں گے۔انکوائری میں قصورثابت ہواتو چنی انجیئنرز ساری اکڑ بھول گئےاورجن اہلکاروں کو مارا تھا ان کی ہی مختلف پھلوں سےتواضع کی۔آر پی او نے معاملہ تو حل کروا دیا مگرچینی انجینئرزانکوائری کمیٹی کی تحقیقات سے مطمئن نہیں۔کمشنرملتان سے تحقیقات کرانے کی درخواست کردی۔

ملائیشیا کی پارلیمنٹ تحلیل،وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

ملائیشیا کی پارلیمنٹ تحلیل،وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
کوالالمپور(نیٹ نیوز)ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے عام انتخابات کے لیے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔ملائیشیا کے عام انتخابات بڑے مالیاتی  سکینڈل اور سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے چینلج کی وجہ سے نجیب رزاق کے حکمراں اتحاد کے لیے سخت آزمائش ثابت ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق سرکاری ٹی وی عوام سے اپنے خطاب میں ’باریسان نیشنل‘ کی حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے نجیب رزاق نے ہفتہ کے روز پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تاکہ عام انتخابات کی راہ ہموار ہو سکے۔

انہوں نے ملک کے ایک کروڑ 49 لاکھ ووٹرز سے انتخابات میں ووٹ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے عوام کی خدمت کی اور یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد ملائیشیا کا الیکشن کمیشن اگلے چند روز میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا، جو مئی کے اوائل میں ممکن ہیں۔

loading...