اسلام آباد(حرمت قلم نیوز)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری طور پر جامع پلان بنانے کی ہدایت کردی اور ساتھ ہی پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری بھی دی گئی۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت نجکاری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کمیٹی کو پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز بدانتظامی اور نظر انداز کرنے سے مالی بحران کا شکا ر ہوئے، دونوں اداروں کی بدانتظامی سے ملازمین کی مشکلات اور قرضوں میں اضافہ ہوااجلاس میں وزیر اعظم نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے فوری جامع پلان بنانے کی ہدایت دی جب کہ کابینہ کمیٹی نجکاری نے تفصیلی بحث کے بعد پی آئی اے میں تنظیم نو کی منظوری دی اور پی آئی اے کے اہم اور غیر اہم شعبوں کو علیحدہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں